300

وزیر اعلیٰ سندھ کے تمام سکولوں میں بچوں کو پولیو ویکسین کے احکامات

Spread the love

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے تمام سکولوں میں بچوں کو پولیو ویکسین کے احکامات جاری کر دیئے، ویکسین سے انکار کرنے والے سکول کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جمعرات کومراد علی شاہ کی زیرصدارت انسداد پولیو ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا، وزیراعلی نے کہا سندھ حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سندھ میں گزشتہ سال ایک پولیو کیس کراچی میں سامنے آیا تھا، ماحولیاتی نمونوں سے معلوم ہوا ہے کہ کراچی کے سہراب گوٹھ، مچھر کالونی، خمیسو گوٹھ، محمد خان کالونی، اورنگی نالہ اور ہجرت کالونی میں وائرس موجود ہے جبکہ نیو سکھر میں بھی پولیو وائرس پایا گیا۔بریفنگ میں بتایا گیا جنوری تک 88 ہزار 472 بچے پولیو ویکسین کیلئے گھروں پر موجود نہیں تھے جبکہ 86 ہزار سے زائد والدین نے ویکسین لینے سے انکار کیا،وزیراعلی نے چیف سیکریٹری کو ہفتہ وار رپورٹ لینے کی ہدایت کر دی۔

Leave a Reply