وزیر اعظم کے مشیر زلفی بخاری نے ٹیکس میں کمی کا عندیہ دے دیا

Spread the love

وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے اوورسیز پاکستان زلفی بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حکومت کی جانب سے ٹیکس ہٹانے کا عندیہ دیا ہے۔انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر سے درخواست کی ہے کہ موبائل فون پر ٹیکس کو کم سے کم کیا جائے اور بغیر ٹیکس کے دو فون لانے کی اجازت دی جائے۔زلفی بخاری کی درخواست کے بعد اوورسیز پاکستانیوں کے موبائل فون لانے پر ٹیکس کی کمی اور بغیر ڈیوٹی 2 فون لانے کی اجازت ملنے کا امکان ہے۔

Leave a Reply