وزیر اعظم کا دورہ

وزیر اعظم کا دورہ آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز، نیشنل انٹیلی جنس کوآرڈینیشن کمیٹی قائم

Spread the love

وزیر اعظم کا دورہ

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) وزیراعظم عمران خان نے سیکیورٹی معاملات سے متعلق نیشنل

انٹیلی جنس کوآرڈینیشن کمیٹی تشکیل دیدی ہے ، کمیٹی میں وزیر داخلہ شیخ رشید ،وزیر اطلاعات

فواد چوہدری بھی شامل ہوں گے۔کمیٹیکا مقصد نیشنل انٹیلی جنس سے متعلق تمام متعلقہ اداروں کے

درمیان تعاون کو یقینی بنانا اور یکساں پالیسی تشکیل دینا ہے اس کمیٹی کا خصوصی اجلاس وزیر

اعظم کی صدارت آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز میں ہوا وزیر داخلہ شیخ رشید،وزیر اطلاعات فواد

چودھری ،مسلح افواج کے سربراہان ،انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان اور ایف آئی اے کے ڈی جی

نے بھی اجلاس میں شرکت کی ،اجلاس کے دوران تمام انٹیلی جنس اداروں کے تعاون کو بڑھانے

سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی ،وزیر اعظم نے اس حوالے سے جاری کوششوں کو سراہا اور

نیشنل انٹیلی جنس کمیٹی کی مجموعی کارکردگی کو سراہا، کمیٹی کے اجلاس میں اہم قومی اور داخلی

سلامتی سے متعلق امور کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا ،افغانستان کی موجودہ صورت حال پر بھی

تبادلہ خیال ہوا اور اس حوالے سے پاکستان میں امن و امان اور سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے اہم

فیصلوں کی منظوری دی گئی ہے شرکاءنے لاہور میں ہونے والے بم دھماکے کی بھی شدید مذمت کی

اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردوں کو ان کے عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا اور امن

و امان کی صورت حال یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اس سے قبل جب

وزیر اعظم آئی ایس ہید کوارٹرز پہنچے تو ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے

وزیراعظم کا استقبال کیا۔جلاس میں اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی صورتحال سمیت افغان امن عمل

اور انٹیلی جنس کوآپریشن بڑھانے پر بریفنگ دی گئی، وزیراعظم نے نیشنل انٹیلی جنس کوآرڈینیشن

کی کارکردگی پر اظہار اطمینان کیا۔

وزیر اعظم کا دورہ

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply