137

وزیر اعظم کا درہ سعودی عرب ،روضہ رسولؐ پر حاضری ،نوافل ادا کئے،ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعا ئیں

Spread the love

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے ایک روزہ دورہ پر مدینہ منورہ

میں روضہ رسول ؐ پر حاضری دینے کے بعد دارا لحکومت ریاض پہنچ گئے جہاں رائل ٹرمینل پر

ریاض کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز اور پاکستان کے سفیر راجہ علی اعجاز نے

استقبال کیا۔سعودی حکام اور پاکستانی سفارت خانے کے افسران بھی استقبال کیلئے موجود تھے۔

سیکرٹری خارجہ سہیل محمود بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔قبل ازیں وزیراعظم مدینہ منورہ پہنچے

تو جدہ ایئرپورٹ کے رائل ٹرمینل پر مدینہ منورہ کے ڈپٹی گورنر اور جدہ میں پاکستانی قونصلر نے

ان کا استقبال کیا۔ اپنے دور ے کے پہلے مرحلے میں وزیراعظم نے روضہ رسولﷺ پر حاضری

دی اور مسجد نبوی ؐ میں نوافل ادا کئے اور ملکی سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعا کی

بعد ازاں وزیر اعظم ریاض پہنچے جہاں سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیزاور ولی عہد محمدبن

سلمان سے ملاقاتیں ہوئیں۔ وزیر اعظم سعودی قیادت سے ملاقات میں پاک سعودیہ تعلقات کے فروغ

سمیت دونوں ممالک کے مابین مختلف معاہدوں پر بھی بات کی گئی، ۔ رواں برس اکتوبر میں بھی

وزیراعظم نے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم (آج) اتوار کو وزیراعظم سے

اسلام آباد میں ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق۔،امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم اتوار کو ہی وزیر

خارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات کریں گے،ملاقاتوں میں پاک امریکہ تعلقات،امریکہ

طالبان مذاکرات، افغانستان میں مفاہمتی عمل سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہو گا،اس

کے بعد وزیر اعظم عمران خان پیر کے روز بحرین روانہ ہوں گے۔

Leave a Reply