وزیر اعظم کاملک بھر میں مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاون کا حکم

Spread the love

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان سے گورنر

اسٹیٹ بینک رضا باقر نے دوسرے روز بھی ملا قات کی جس میں ڈالر کی اڑان

کے معاملہ پر بات چیت کی گئی ۔ ذرائع کے مطابق مسلسل دوسرے روز ہونے

والی اہم ملاقات میں مالیاتی معاملات سے متعلق امور اور ڈالر کی قدر میں اضافے

پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر اعظم نے گزشتہ روز بھی گورنر سٹیٹ کو ملاقات

کیلئے بلایا تھا ،ملاقات میں پی ٹی آئی رہنماء جہانگیر ترین بھی موجود رہے۔

ذرائع کے مطابق گورنر سٹیٹ بینک نے ڈالر کی قدر میں اضافے پر وزیراعظم کو

بریفنگ دی جبکہ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ سٹیٹ بینک تمام امور سے متعلق

مسلسل آگاہ رکھے۔دریں اثنا ء وزیر اعظم عمران خان نے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور

انتظامیہ کی جانب سے اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کو

کنٹرول کرنے میں ناکامی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے تمام صوبائی چیف سیکرٹریز

بشمو ل چیف کمشنر اسلام آباد کو فوری اقدامات لینے اوراس سلسلے میں

خصوصی مہم شروع کرنے کی ہدایت کر دی اور کہا قیمتوں کے کنٹرول سے

متعلق قوانین پر موثر عمل درآمد کیلئے فوری طور پر لائحہ عمل تشکیل دیا جائے،

پرائس اور مارکیٹ کمیٹیوں کو مزید موثر بنایا جائے اور خلاف ورزی کرنیوالوں

کیخلاف متعلقہ قوانین کے تحت سخت کاروائی عمل میں لائی جائے، مقامی اور

مخصوص قوانین پر مکمل عملد ر آمد کے ذریعے سروس ڈیلیوری کو یقینی

بنانااور عوام الناس کو ریلیف فراہم کرنا فیلڈ انتظامیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے، یہ

تمام تر ہدایات جمعرات کووزیراعظم آفس کی طرف سے جاری کردہ مراسلے میں

کی گئیں ، جس میں وزیر اعظم عمران خان کا مزید کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی،

ذخیرہ اندوزی اوردیگر بد عنوانیوں کی روک تھام کیلئے تمام صوبائی چیف

سیکرٹریز بشمو ل چیف کمشنر اسلام آباد فوری اقدامات اٹھائیں ۔متعلقہ اہلکاروں

کے درمیان باہمی روابط کا فقدان، قوانین کا سطحی علم، غیر موثر عمل درآمد اور

ذمہ داریوں سے احتراز کی روش نے جہاں متعلقہ قوا نین کو غیر موثر بنا دیا ہے

وہاں عام آدمی کی مشکلات میں اضافے کا سبب بنا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے

حکم دیا پرائس اور مارکیٹ کمیٹیوں کو مزید موثر بنایا جائے اور خلاف ورزی

کرنیوالوں کیخلاف متعلقہ قوانین کے تحت سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔

وزیراعظم نے فیلڈ افسران کو ہول سیل مارکیٹوں کا دورہ کرنے اور نیلامی کے

دوران قیمتوں کے مناسب تعین کو یقینی بنانے اور اسپیشل برانچ کوروازنہ کی بنیاد

پران احکامات پر عمل درآمد کی رپورٹ متعلقہ وزیر اعلیٰ اور چیف سیکریٹری کو

پیش کرنے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے کہا تمام صوبائی سیکرٹریز متعلقہ اضلاع میں

خود اچانک دورے کرکے قیمتوں کی جانچ پڑتال کریں،قیمتوں میں بلاجوازاضافہ

کرنیوالے غیر ذمہ دار عناصر کیخلاف کاروائی کیلئے موثر حکمت عملی اختیار

کی جائے ذخیرہ اندوزی کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے،پرائس

کنٹرول کمیٹیوں کی جانب سے باقاعدگی سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی

فہرستیں جاری کی جائیں اور ان پر موثر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے،اس مہم

کی کامیابی کیلئے جزا و سزا پر مبنی کارکردگی جانچنے کا پیمانہ بھی مقرر کیا

جائے۔مراسلے میں کہا گیا تمام صوبائی حکام کو 7 دنوں میں وزیر اعظم کے ان

احکامات پر عمل درآمد کے سلسلے میں پیش رفت کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم

دیا گیاہے۔

Leave a Reply