وزیر اعظم نے یکساں نصاب تعلیم کی منظوری دے دی ، ضیا ء اللہ بنگش کا دعویٰ

Spread the love

وزیر اعظم عمران خان نے پورے ملک میں ایک ہی نصاب تعلیم کی منظوری دینے سمیت جماعت اول تاپی ایچ ڈی تمام تعلیمی مراحل اور شعبہ جات کیلئے یکساں سلیبس تیار کرنے کی ہدایت کردی ، اس مقصد کیلئے انہوں نے پچھلے دنوں وفاق اور صوبوں کے تمام وزراءو مشیران تعلیم کو بھی طلب کیا تھا یہ انکشاف وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر تعلیم ضیاءاللہ خان بنگش نے خصوصی انٹرویو میں کیا ہے ،اس موقع پر محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹر حافظ محمد ابراہیم اور ریجنل انفارمیشن آفیسر غلام حسین بھی موجود تھے ،ضیاءاللہ خان بنگش نے کہا وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے وعدہ کیا تھا تعلیمی اداروں میں ایک ہی نصاب ہوگا جس پر خیبر پختونخوا حکومت پہلے ہی کام کررہی ہے ، وزیر اعظم کے فیصلے کے تحت ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں نصا ب ایک ہوگا جبکہ معذور افراد کےلئے بھی پہلی مرتبہ ملازمتوں کا کوٹہ مختص کرنے اور ان پر شفاف بھرتیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے ،اسی طرح سرکاری تعلیمی اداروں میں طلبہءکی بڑتی تعداد کے پیش نظر سکینڈ شفٹ کا آغاز بھی کیا جارہا ہے ، خیبر پختونخوا میں اساتذہ کے بچوں کے سرکاری سکول میں داخلوں کو بھی لازمی کیا جارہا ہے جس پر میں نے پہلے روز سے عمل کیا میرا بچہ بھی سرکاری اسکول میں پڑھ رہا ہے ،محکمہ تعلیم میں پہلی مرتبہ معذور اساتذہ کے خصوصی بھرتی پر عمل درآمد کیا جارہا ہے۔ شعبہ تعلیم میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سکیم کا اجراءبھی کیا ہے جس کے تحت جہاں سرکاری سکولوں کی کمی ہے وہاں بچوں کو پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں داخل کیا جائیگااور ان کی فیس خیبر پختونخو احکومت ادا کرے گی ۔

Leave a Reply