وزیر اعظم نریندر مودی کی طرح میں جھوٹے وعدے نہیں کرتا،راہول گاندھی

Spread the love

کانگریس صدر راہول گاندھی نے کہا ہے کہ میں وزیر اعظم نریندر مودی کی

طرح میں جھوٹے وعدے نہیں کرتا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق راہول نے ٹویٹر پر

تحریر کیا کہ 2019میں جیسے ہی کانگریس حکومت قائم ہوتی ہے تمام ماہی

گیروں کیلئے دہلی میں ان کی علیحدہ وزارت ہوگی اور میں مودی جی کی طرح

جھوٹے وعدے نہیں کرتا۔راہول گاندھی نے کہا کہ دہلی حکومت میں قومی سطح پر

سرکاری ملازمتوں میں 33فیصد ریزرویش دیا جائیگااور ان میں ماہی گیر طبقے

سے تعلق رکھنے والی خواتین بھی ہونگی۔راہول گاندھی نے جی ایس ٹی اور نوٹ

بندی کے مسئلے پر وزیر اعظم کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ اگر کانگریس

برسراقتدار آئی توجی ایس ٹی پر نظر ثانی کرکے اسے آسان بنایاجائے گا۔

Leave a Reply