سب جماعتوں کا مؤقف

وزیر اعظم صحت اور زندگی کی ضمانت دیں نواز شریف آج ہی وطن واپس آجائینگے مریم نواز

Spread the love

وزیر اعظم ضمانت دیں

لاہور (جے ٹی این آن لائن نیوز) مسلم لیگ( ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے عمران خان

سلیکٹڈ وزیراعظم ہیں، انہیں عوام کی ووٹ چوری کرکے مسلط کیاگیا، پی ٹی آئی کو موٹرویز اور

ائیرپورٹس گروی رکھنے کااختیار کس نے دیا،مریم نواز نے کہا ہے کہ عثمان کاکڑ کی موت پر اگر

سوال اٹھ گئے ہیں تو تحقیقات ہونی چاہئیں،اگر انہیں اس وجہ سے قتل کیا گیا آواز دب جائے گی تو

ایسا نہیں ہوگا ، ایسے اقدامات سے آواز کو دبایا نہیں جاسکتا ، مزید آوازیں اٹھیں گی۔مریم نواز نے

وزیراعظم کو پیشکش کی کہ مجھے گارنٹی دیں نواز شر یف کی واپسی پر انکی صحت اور زندگی

کوخطرہ نہیں ہوگا، میں انہیں شام کی فلائٹ سے بلواتی ہوں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں سزا کے

خلاف اپیلوں پر سماعت میں پیشی کے موقع پر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما مریم نواز

نے کہا لاہور دھماکے پر دکھ ہوا، قیمتی جانوں کے ضیاع پرلواحقین سے اظہار ہمدردی اور پولیس

اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔ و ز یراعظم کے خواتین سے متعلق بیان پرافسوس ہوا،یہ

بیان مجرمانہ سوچ کاعکاس ہے۔ موٹروے زیادتی کیس کیااس لئے ہواکہ خاتون نے غلط کپڑے پہنے

ہوئے تھے۔ وزیراعظم ا یٹمی پروگرام کے کسٹوڈین نہیں، 22 کروڑ عوام ہیں۔ نوازشریف پاکستان

کوایٹمی پروگرام دینے کی سزاآج تک بھگت رہے ہیں، ذوالفقار علی بھٹو شہیدہوگئے انکی ایٹمی

پروگرام کیلئے بڑی قربانیاں ہیں۔ نوازشریف کے بنائے ہوئے عوامی منصوبوں کوآج گروی

رکھاجارہاہے، جب آپ پاکستان کی ترقی میں ایک اینٹ میں اضافہ نہیں کرسکتے توکس نے حق

دیاقومی اثاثوں کوگروی رکھیں۔مریم نواز نے کہا پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی کے رہنما عثمان کاکڑ

سے پی ڈی ایم کے مختلف اجلاسوں میں ملاقات ہوئی تو پتہ چلا بہت منجھے ہوئے انسا ن ہیں۔

وزیر اعظم ضمانت دیں

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply