0

وزیر اعظم بچوں کی نہیں، سانحہ ساہیوال کی ذمہ داری قبول کریں، مسلم لیگ (ن)

Spread the love

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سانحہ ساہیوال پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے عمران صاحب بچوں کی ذمہ داری نہ لیں سانحہ ساہیوال کی ذمہ داری قبول کریں، وزیراعلی پنجاب کی کارکردگی کے پیچھے آپ کھڑے ہیں تو استعفیٰ کب دیں گے؟ وزیراعلی پنجاب سے کب استعفیٰ لیں گے؟،عوام کے سامنے حقائق کب آئیں گے؟ قوم کو بتائیں نہتے شہریوں پر گولیاں کیوں چلائی گئیں؟۔دودن گزرنے کے بعد ایف آئی آر کیوں درج ہوئی؟ درج شدہ گمنام ایف آئی آرمیں گمشدہ وزیراعظم اور گمنام وزیراعلی ٰکانام کیوں درج نہیں کیاگیا ؟۔ ڈیوٹی پر موجود افسران کا نام اس گمنام ایف آئی آر میں کیوں درج نہیں؟ ساہیوال میں اندوہناک، دلخراش اور افسوسناک واقعہ پر پورا پاکستان دکھی اور ہر آنکھ نم ہے ، حکومتی ترجمان کی بے حسی قابل مذمت ہے، ترجمان کا مالی امداد پر زور لیکن تحقیقات پر کوئی زور نہیں ۔ عوام کو بتایا جائے، نہتے ، معصوم اور غیرمسلح لوگوں پر کیوں گولیاں چلائی گئیں؟۔ عمران صاحب ٹویٹ سے کام نہیں چلے گا، عوام کو اپنے دکھوں کا جواب چاہئے، عوام کو بتائیں اس ظلم کےخلاف آپ کب دھرنا دے رہے ہیں؟عوام کو بتائیں پنجاب اسمبلی کو کب آگ لگارہے ہیں؟ وزیراعلی پنجاب کو گردن سے گھسیٹ کر اور گلے سے پکڑ کر کب عوام کے حوالے کریںگے؟ حکومتی ترجمان کہتے ہیں اگر مرنے والے دہشت گرد ہوئے تو بچوں کی مالی امداد کی جائے گی،جبکہ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق نے ساہیوال کے سانحہ پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا یہ عوام کے حقوق کےخلاف کھلی غنڈہ گردی ہے ۔

Leave a Reply