PM-Imran-Khan

وزیر اعظم اعتماد کا ووٹ لیں گے ،گیلانی کی جیت کو چیلنج کرینگے ،وفاقی وزرا

Spread the love

وزیر اعظم اعتماد کا ووٹ

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) سینیٹ انتخابات میں قومی اسمبلی سے

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کی

کامیابی کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے کا

فیصلہ کرلیا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود کا

کہنا تھا کہ علی حیدر گیلانی کا چہرہ، آواز اور ان کی حرکتیں عوام کے سامنے

ہیں۔انہوں نے اعلان کیا کہ پارٹی اور وزیراعظم عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ

اس ایوان سے اعتماد کا ووٹ لیں گے۔ان کا کہنا تھاکہ متفقہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ

عمران خان ایوان سے اعتماد کا ووٹ لیں گے، اور واضح ہوجائے گا کون کہاں

کھڑا ہے؟ آج کا دن جمہوریت کیلئے افسوس کا مقام ہے جو جمہوریت کے

علمبردار تھے انہوں نے جمہوری قدروں کو روندا ہے۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ

ہم اپنے نظریے پر قائم ہیں ، یہ یکجا ہو گئے ان میں کوئی مطابقت نہیں یہ فرار کی

سیاست کرتے ہیں، ہم اس فرار کی سیاست کو دفن کرکے دم لیں گے، وزیراعظم کا

حوصلہ ہے ارکان کی باتیں سنتے ہیں، اگر ارکان ناراض تھے تو کھل کر چلے

جاتے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ حق کی لڑائی ہم لڑتے رہیں گے۔وفاقی

حکومت نے سینیٹ انتخابات میں یوسف رضا گیلانی کی جیت کو چیلنج کرنے کا

اعلان کردیا۔ ہارس ٹریڈنگ کا الزام بھی لگادیا، دوبارہ گنتی میں بھی حکومتی

امیدوار ہار گیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں معاون

خصوصی شہباز گل نے کہا کہ غیر حتمی طور پر 7 ووٹ مسترد ہوئے ہیں ، پانچ

ووٹ کا فرق ہے ، ابھی اس نتیجہ کو چیلنج کریں گے جبکہ پاکستان تحریک

انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے موقف میں کہا کہ اسلام آباد کی نشست پر

بڑے پیمانے پر ہارس ٹریڈنگ ہوئی ماضی کے سارے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں ، تمام

معاملات کی تحقیقات ہونی چاہیئے کیوں کہ خواتین کی نشست سے پی ٹی آئی کی

فوزیہ ارشد جیت گئی ہیں۔تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سینیٹر فیصل جاوید

نے اپوزیشن کوچیلنج کیا ہے کہ اپوزیشن جرات کرے اور وزیراعظم کے خلاف

تحریک عدم اعتماد لیکر آئے، عمران خان کوسب جانتے ہیں وہ ایسے معاملات

سے مایوس نہیں ہوتے۔بدھ کویوسف رضاگیلانی کی کامیابی پر ردعمل دیتے ہوئے

فیصل جاوید نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں بہت بڑی کرپشن ہوئی ہے، ووٹوں

کافرق دیکھ لیں واضح طور پر ہارس ٹریڈنگ ہوئی ہے وہ کیا الیکشن ہیں جس میں

لین دین ہوتی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم

عمران خان کا استعفیٰ مانگنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔میڈیا سے گفتگو کرتے

ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ میں اور میرے منتخب 9 سینیٹرز کے پی کے نمائندے

ہیں،ہم صوبے کی ترقی کے لئے کام کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ اسلام آباد میں

ہونے والے خدشے کا اندازہ پہلے سے تھا،ویڈیو نے سب کچھ واضح کیا ہے،پیسے

کے ذریعے اسلام اباد کی سیٹ. اپوزیشن جیت چکے ہیں ،عمران خان بار بار اس

خدشے کی تاکید کررہے تھے،ان کی کوشش یہی ہے کہ پرانا چور ڈاکو والا نظام

واپس آ جائے ۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن اقتدار میں آکر اداروں کو مفلوج کرنا

چاہتے ہیں،جو جیتے ہیں ان کے کردار کے بارے میں سب کو پتہ ہے،یوسف رضا

گیلانی نے کیا کیا نہیں کیا،عمران خان ہی اس ملک کو ان لٹیروں سے آزاد کرا

سکتے ہیں،یہ ضمیروں کے سوداگر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کے پی کے عوام عمران

خان کے ساتھ کھڑی ہے،اپوزیشن کو شرم آنی چاہیے جو عدم اعتماد کی بات

کرتے ہیں،اسلام اباد کی جیت اس ویڈو کی تائید ہے۔ انہوں نے کہاکہ کے پی کے

عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اپنے پورے پینل کو جتوایا،یہاں ہمیں امید

سے زیادہ ووٹ ملے، جو لوگ بغلیں بجا رہا ہے ہم ان کا پیچھا نہیں چھوڑیں

گے،عمران خان کا ایمان مضبوط ہے،اپوزیشن کو ناکامی کا منہ دیکھنا ہوگا۔ انہوں

نے کہاکہ لوگوں نے شبلی فراز کو نہیں عمران خان کو ووٹ دیا۔

حکومت رد عمل

وزیر اعظم اعتماد کا ووٹ

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply