تحریک لبیک حکومت مذاکرات 0

وزیر آباد میں تحریک لبیک کا دھرنا ساتویں روز بھی جاری

Spread the love

وزیر آباد تحریک لبیک

وزیر آباد، جامکے چٹھہ (جے ٹی این آن لائن نیوز) کالعدم مذہبی جماعت کا دھرنا ساتویں روز بھی

جاری رہا، شہر اور اطراف کے لوگوں کے ذہنوں پر خوف کے سائے اور مشکلات میں بتدریج

اضافہ، جگہ جگہ ہونے والی پوچھ گچھ سے شہری تنگ آگئے ہیں مذہبی جماعت کے سیکیورٹی

پرسنز دھرنے کے آس پاس آنے جانے والے افراد کی تلاشیاں لیتے ہیں تو دوسری جانب مولانا ظفر

علی خاں بائی پاس چوک میں کھڑی فورسز بھی خاردار تاریں لگا کر چیک پوسٹیں بنائے شہریوں کو

روک کر پوچھ گچھ کیساتھ ساتھ سخت رویے کا نشانہ بناتے ہیں۔ گجرات جانے والے رستے تاحال بند

ہیں، بڑی گاڑیوں کاروں وغیرہ کا گجرات سے زمینی رابطہ منقطع ہے۔ تاہم موٹر سائیکل سوار

درمیانی کچے رستوں سے آجارہے ہیں۔معمولات زندگی کاروبار وغیرہ بحال نہ ہوسکے ہیں۔ شہر اور

اطراف میں انٹرنیٹ کی سروسز تاحال مکمل بحال نہ ہوسکی ہیں۔ چند ایک نجی نیٹ ورک سروسز

کسی وقت چالو ہو جاتی ہیں جبکہ پی ٹی سی ایل براڈبینڈ مکمل طور پر بند ہے جس سے سرکاری

دفاتر کے ضروری امور بھی تعطل کا شکار ہیں۔ مذہبی جماعت کے ساتھ آنے والی ٹرانسپورٹ کو جی

ٹی روڈ سے ہٹا لیا گیا ہے۔ دھرنے کے شرکاء کا حامد ناصر چٹھہ پارک اور قریبی مساجد میں پڑاؤ

ہے۔مقامی بلدیہ انتظامیہ نے اندرون شہر جی ٹی روڈ پر صفائی کاکام ساتھ ساتھ جاری رکھا ہوا ہے۔

چناب ٹول پلازہ پر خندقیں ابھی تک بھری نہیں گئی ہیں۔ مولانا ظفر علی خاں بائی پاس چوک کی

طرح چناب ٹول پلازہ پر بھی رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔ جگہ جگہ فورسز کے

ٹرکس کھڑے نظر آرہے ہیں۔

وزیر آباد تحریک لبیک

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply