ٹی ایل پی جان لے حکومت جُھکے گی نہ یرغمال بنے گی، وزیرداخلہ کا انتباہ

ٹی ایل پی جان لے حکومت جُھکے گی نہ یرغمال بنے گی، وزیرداخلہ کا انتباہ

Spread the love

اسلام آباد (جے ٹی این پاکستان نیوز) وزیرداخلہ کا انتباہ

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کالعدم تنظیم ٹی ایل پی کے پُرتشدد

مظاہرین کو خبردار کیا ہے کہ بس بہت ہو گیا، حکومت یرغمال نہیں بنے گی،

ریاست کی رٹ کو ہر صورت قائم کیا جائیگا، تمام مطالبات تسلیم کر لیے تھے،

احتجاج کا کوئی جواز نہیں، مارچ کو ہر صورت روکا جائیگا۔ اگر مظاہرین واپس

مرکز چلے جائیں تو حکومت ان سے بات چیت کیلئے تیار ہے لیکن جی ٹی روڈ

بند کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی یہ دفاعی لحاظ سے اہم شاہراہ ہے، اسے

بند نہیں کیا جا سکتا۔ آج جمعہ اور کل بروز ہفتہ کو سعد رضوی سے دوبارہ بات

ہو گی-

=-= پاکستان سے متعلق مزید تازہ ترین خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

شیخ رشید احمد نے کہا وزیراعظم عمران خان پاکستان کی ریاست مدینہ کی

طرز پر تعمیر کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

کی ناموس کی حفاظت اور اسلامو فوبیا کے معاملے کو انہوں نے عالمی فورمز

پر اٹھایا، اور پوری دنیا میں عالم اسلام کی آواز بنے، حکومتی سطح پر پہلی بار

ملک بھر میں عشرہ رحمت اللعالمین بھرپور طریقے سے منایا گیا، اور رحمت

اللعالمین اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا گیا، انہوں نے کہا کہ جب تمام مطالبات

پہلے ہی تسلیم کیے جا چکے تو احتجاج اور پُرتشدد مظاہروں کا کوئی جواز

نہیں، فرانس کا سفیر پاکستان چھوڑ کر جا چکا ہے، ان ہنگاموں کے دوران

پولیس کے جوان شہید ہوئے، اس کا حساب کون دے گا؟ مظاہرین نے پولیس پر

کلاشنکوفوں سے سیدھی گولیاں چلائیں۔

=-،-= پاکستان کو نقصان پہنچانا اسلام کی کون سی خدمت، شیخ رشید

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ پاکستان کو نقصان پہنچا کر اسلام کی

کون سی خدمت کی جارہی ہے، جو حالات پیدا کیے گئے ہیں اس سے لبیک اور

حکومت دونوں کا نقصان ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کیخلاف عالمی پابندیاں

لگانے کی سازش ہو رہی ہے، انہوں نے کہا کہ ہم نے پولیس کو وہ اختیارات نہیں

دیے جو وہ ہم سے مانگ رہے ہیں، بات آگے بڑھی تو جو سڑکوں پر ہیں انہی کا

نقصان زیادہ ہو گا، وزیر داخلہ نے کہا کہ تحریک لبیک سیاسی رول ادا کرے،

الیکشن کمیشن نے اس پر پابندی نہیں لگائی، وہ اپنا سیاسی کردار ادا کریں، انہوں

نے کہا کہ حکومت جھکے گی نہ یرغمال بنے گی، ریاست کی رٹ قائم کی جائے

گی اور مظاہرین کو ہر صورت روکا جائیگا۔

وزیرداخلہ کا انتباہ ، وزیرداخلہ کا انتباہ ، وزیرداخلہ کا انتباہ ، وزیرداخلہ کا انتباہ

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply