وزیراعلی کے پی محمود خان کیساتھ کوئی اختلاف نہیں، گورنر شاہ فرمان

Spread the love

گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان نے کہا ہے وزیراعلیٰ محمود خان کیساتھ کسی بھی قسم کا کوئی اختلاف نہیں، گزشتہ روز میڈیا پر اپنے اور وزیراعلیٰ میں اختیارات کی جنگ سے متعلق خبروں پروضاحتی بیان میں انکا مزید کہنا تھا صوبہ بالخصوص قبائلی اضلاع کی ترقی و خوشحالی سمیت تمام امور پر ہم دونوں ایک پیج پر ہیں،

وزیراعلی محمود خان صوبہ کے چیف ایگزیکٹو ہیں، وہ آئی جی پولیس اور چیف سیکرٹری کے تبادلے کا اختیار رکھتے ہیں اور انہوں نے اپنا اختیار استعمال کیا۔

خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان اور گورنر شاہ فرمان میں اختلافات کی بنیادی وجہ یہ سامنے آئی تھی کہ گورنر مواصلا ت، بلدیات اور داخلہ کے محکمے اپنے پاس رکھنے پر بضد ہیں۔

وزیراعلیٰ کے پی، آئی جی اور چیف سیکریٹری چاہتے ہیں لیویزاورخاصہ دارفورس ایکٹ 2019 لا کر دونوں فورسز کو محکمہ پولیس میں ضم کر دیا جائے لیکن گورنر ایسا نہیں چاہتے،اس لئے معاملہ الجھ گیا۔

گورنر نے قبائلی اضلاع کیلئے ایڈوائزی بورڈ تشکیل دیا ہے۔ جس کا مقصد قبائلی اضلاع میں گڈ گورننس کو عملی جامہ پہنانا اور قبائلی روایات کا تحفظ کرنا ہے۔ بعض وزراء نے گورنرکو اختیارات دینے کی مخالفت کی ہے۔

Leave a Reply