0

وزیراعلی پنجاب کی ملتان آمد سے قبل مارکیٹیں بند کروادی گئیں، شہری پریشان

Spread the love

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی ملتان آمد سے قبل ملتان کے علاقے سی وڑہ چوک، سورج میانی، چونگی نمبرایک کی تمام دکانیں بند کرادی گئیں جس سے شہری پریشان ہوگئے۔ دکانداروں نے کہا کہ ہماری دکانیں یہ کہہ کربند کروا دی گئیں کہ وزیراعلی آرہے ہیں، یہ تو کہتے تھے پروٹوکول نہیں لیں گے۔ واضح رہے وزیراعلی پنجاب خصوصی طیارے کے ذریعے ملتان ایئر پورٹ پہنچے ۔ ان کی آمد پر900پولیس افسران و اہلکار سیکورٹی ڈیوٹی پر مامور تھے جبکہ آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی ان کے ہمراہ تھے ۔وزیراعلیٰ ایئر پورٹ سے پولیس ٹریننگ انسٹیٹیوٹ گئے ، پولیس اورٹریفک اہلکارایئرپورٹ سے پولیس ٹریننگ انسٹیٹیوٹ والے روڈزپرتعینات ر ہے ۔

Leave a Reply