طلبہ گھر بیٹھے سکالر شپ کیلئے اپلائی کر سکتے ہیں، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار

طلبہ گھر بیٹھے سکالر شپ کیلئے اپلائی کر سکتے ہیں، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار

Spread the love

لاہور(جے ٹی این آن لائن نیوز) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب میں نادار اور ذہین طلبہ کے لئے رحمت

اللعالمین سکالر شپ کے حوالے سے کہا ہے کہ پی آئی ٹی بی کی ویب پورٹل پر

طلبہ گھر بیٹھے سکالر شپ کے لئے اپلائی کر سکتے ہیں۔ عثمان بزدار نے اپنے

بیان میں کہا ہے کہ انٹر میڈیٹ رحمت اللعالمین سکالر شپ میٹرک کے نتائج کی

بنیاد پر دی جائے گی، جبکہ انڈر گریجویٹ رحمت اللعالمین سکالر شپ انٹر میڈیٹ

کے نتائج کی بنیاد پر فراہم کی جائے گی۔ وزیراعلی نے وضاحت کی کہ طلبہ کو

14 ہزار انٹر میڈیٹ سکالر شپس اور 891 انڈر گریجویٹ سکالر شپس ملیں گی، 50

فیصد رحمت اللعالمین سکالر شپ ضرورتمند بچوں کو دی جائیں گی، جبکہ 50 فی

صد میرٹ کی بنیاد پر طلبہ کو ملیں گی۔

=–= تعلیم سے متعلق مزید ایسی خبریں (=–= پڑھیں =–= )

انھوں نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ رحمت اللعالمین سکالر شپ درجہ

چہارم تک سرکاری ملازمین کے بچوں کو بھی دی جائے گی، ہر طالبعلم کو سالانہ

25 ہزار انٹر میڈیٹ سکالر شپ کی مد میں ادا کیے جائینگے، جبکہ مجموعی طور

پر انٹرمیڈیٹ سکالر شپ کی مد میں ہر سال 700 ملین روپے ادا کیے جائیں گے۔

=قارئین=کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

30 سرکاری یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم طلبہ کو انڈر گریجویٹ سکالر شپس دی

جائیں گی، حکومت پنجاب ہر یونیورسٹی کے ٹاپر کے پورے اکیڈمک سیشن کی

فیس ادا کرے گی، انڈر گریجویٹ سکالر شپ میں مکمل اکیڈمک سیشن کی فل

ٹیوشن فیس بھی شامل ہوگی۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا ہر سال 6 کروڑ 70 لاکھ

روپے جبکہ مجموعی طور پر 26 کروڑ 80 لاکھ روپے سکالر شپس کی مد میں ادا

کیے جائیں گے۔ انھوں نے واضح کیا کہ رحمت اللعالمین سکالر شپ کسی خاص

مذہب یا طبقے کے لیے نہیں، ہر ہونہار اور ضرورتمند طالب علم اس سے مستفید

ہو سکے گا، اس کا مقصد طلبہ کو معاشی سپورٹ فراہم کرنا ہے، تاکہ مراعات

یافتہ اور محروم طبقات کے درمیان معاشی تفاوت کم ہو۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار

Leave a Reply