وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ٹک ٹاک پر بھی دھوم

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ٹک ٹاک پر بھی دھوم

Spread the love

لاہور (جے ٹی این آن لائن پنجاب نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب ٹک ٹاک

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے میک اپ آرٹسٹ کی وزیراعلیٰ کیساتھ ٹک ٹاک

ویڈیو وائرل ہو گئی۔ چند روز قبل وزیراعلیٰ نے میک اپ آرٹسٹ سے بال کٹوائے

اور انٹرویو کے لیے میک اپ کروایا۔ جس پر حجام نے اپنی وزیراعلیٰ کے ساتھ

تصویر کی ویڈیو بنا کر ٹک ٹک پر چڑھا دی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو

گئی۔

=–= سوشل میڈیا سے متعلق ایسی مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گلبرگ کے مشہور

حجام کو ایوان وزیراعلیٰ بلوایا، حجام نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی حجامت بنانے کے

ساتھ ٹک ٹاک کے لئے اپنی تصویر بھی بنوائی۔ حجام نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے

ساتھ اپنی تصویر کو سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا، جس کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب

نے حجامت کے کیا دام دئیے سوشل میڈیا پر نئی بحث کا آغاز ہو گیا۔ سوشل میڈیا

صارفین نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ بال کتنے میں بنوائے بھیا، کسی نے لکھا

کہ حجام کی تو قسمت جاگ گئی۔ جبکہ ایک صارف کا یہ بھی کہنا تھا کہ اچھا

وزیر اعلیٰ پنجاب کی بھی حجامت ہوتی ہے۔ اس طرح ملے جلے تبصروں کے

ساتھ سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو خاصی وائرل ہو رہی ہے۔

=-.-= دیکھیئے وزیراعلیٰ پنجاب کی ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کی گئی ( = ویڈیو = )

یاد رہے کہ کچھ دن قبل وزیر اعلیٰ پنجاب نے صوبائی وزراء اور سیکرٹریز کی

میٹنگ کی تھی جس میں کئی افرادکو جھاڑ بھی پلا دی تھی اور وزراء سے کہا تھا

کہ میری مرضی میں جس کو میٹنگ میں بلاؤں اور جس کو نہ چاہے نہ بلاؤں، آپ

سب لوگوں نے پرفارمنس دکھانی ہے اور جو کام نہیں کریگا وہ گھر جائیگا۔ جبکہ

گزشتہ روز عثمان بزدار نے پورے پنجاب میں سڑکوں کی بحالی کا پراجیکٹ بھی

منظور کر لیا ہے جس کے بعد پنجاب بھر میں ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز ہو

جائے گی۔ ان سبھی کارروائیوں سے ظاہر تو یہی ہوتا ہے کہ وزیر اعلیٰ عثمان

بزدار اب ایکٹو ہو گئے ہیں اور پنجاب کی قسمت بھی جاگ گئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب ٹک ٹاک

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply