وزیراعلیٰ پنجاب سوشل میڈیا پرمتحرک ،عوام کوسوال پوچھنے کی اجازت

Spread the love

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار بھی سوشل میڈیا کی دوڑ میں شامل‘ عثمان بزدار کے ٹویٹر اکانٹ پر ایک لاکھ 56ہزار جبکہ فیس بک اکاونٹ پر وزیر اعلی کے 4لاکھ 52ہزار فالورز ہیں۔انہوں نے نئے سال کے آغاز میں سوشل میڈیا پر بھرپور انداز میں متحرک ہونے کا فیصلہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا کا بھرپور استعمال شروع کر دیا ہے۔ وزیراعلی پنجاب نے فیس بک اور ٹویٹر پر بھی اکاﺅنٹ بنالیا ہے۔ ٹویٹر نے وزیراعلی پنجاب کے اکاﺅنٹ کی تصدیق کردی ہے۔ وزیراعلی پنجاب اب عوامی حلقوں کے ساتھ فیس بک پر بھی اپنی حکومت کی کارکردگی کے بارے میں آگاہ کریں گے۔ وزیراعلیٰ ٰکے فیس بک اکاونٹس پر سوالات پوچھنے کی آپشن بھی دی گئی ہے، وزیراعلی پنجاب اپنے اکاونٹ پر بتائیں گے کہ وہ جواب دینے کےلئے خود موجود ہیں یا نہیں۔

Leave a Reply