سانحہ موٹر وے، وزیراعلیٰ پنجاب سے رابطے میں ہیں، آئی جی پنجاب

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

وزیراعلیٰ پنجاب رابطے میں

لاہور(جے ٹی این آن لائن نیوز) آئی جی پنجاب کا کہنا تھا نادرا سمیت دیگر اہم

اداروں کیساتھ رابطے میں ہیں ، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کل رات

سے رابطے میں ہیں، پولیس نے عابد علی ملہی کے بارے میں بہت محنت کی۔ اس

کے دیگر رشتہ داروں کے بارے میں پتہ چلایا۔ ملزم کے نام چار سمیں ہیں جبکہ

اس کے علاوہ ایک اور نمبر عابد علی ملہی استعمال میں ہے لیکن یہ نمبر اس کے

نام نہیں ، اس کو ٹریس کیا اور باقی لوگوں کے بارے میں پتہ چلا۔ عوام غیر

ضروری اطلاعات سے گریز کریں۔ ملزم عابد علی ملہی قلع ستار شاہ تھانہ فیکٹری

ایریا شیخوپورہ میں رہائش پذیر ہے، بدقسمتی سے زیادہ خبریں پھیلنے کی وجہ

سے وہ الرٹ ہو گئے، پولیس والوں نے سول کپڑوں میں ملزم کے گھر کی نگرانی

کی، اس دوان ملزم عابد علی اور اس کی بیوی گھر سے فرار ہو گئے ،تاہم عابد

علی ملہی کی بیٹی کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔انعام غنی کا کہنا تھا د و سر ا ملزم

وقار الحسن علی ٹاؤن، قلعہ ستار شاہ شیخوپورہ کا رہائشی ہے، لاہور اور

شیخوپورہ سمیت پنجاب پولیس، سی ٹی ڈی والے ملزمان کے پیچھے ہیں، انٹیلی

جنس کو بھی استعمال کر رہے ہیں، ملزمان قانون کی گرفت میں جلد ہوں گے۔۔ آئی

جی پنجاب انعام غنی نے کہا کہ گزشتہ دو سال سے حکومتی وژن کے مطابق ہر

واقعے کی ایف آر درج کی جا رہی ہے اس لئے جرائم کی شرح میں اضافے کا تاثر

بچوں کیلئے میٹھا زہر، نوجوانوں کو اندر سے کھوکھلا کرنیوالے مشروبات

سامنے آیا ہے۔ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ہر واقعے کی ایف آئی آر درج کی

جائیگی اور کسی سائل کی اندراج مقدمہ کی درخواست رد یا زیرالتواء نہیں رکھی

جائیگی تاکہ جرائم پیشہ عناصر کی زیادہ سے زیادہ معلومات قانون نافذکرنے والے

اداروں کے پاس جمع ہو سکیں۔قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی

زیر صدارت سانحہ موٹروے کی تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کمیٹی کو

تحقیقات جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا موٹر وے

پولیس کی تعیناتی تک پنجاب پولیس فرائض سرانجام دے گی، دلخراش واقعہ میں

ملوث ملزمان سزا سے نہیں بچ پائیں گے۔ متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی تک

چین سے نہیں بیٹھو ں گا، پنجاب حکومت اور پوری قوم متاثرہ خاندان کیساتھ ہے،

متاثرہ خاتون کو فوری انصاف دلانا ریاست کی ذمہ داری ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب رابطے میں

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply