وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا عوام سے بڑا وعدہ، اپوزیشن ایم پی اے کا اعتراف 0

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا عوام سے بڑا وعدہ، اپوزیشن ایم پی اے کا اعتراف

Spread the love

پشاور(بیورو چیف، عمران رشید خان) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بڑا وعدہ

Journalist Imran Rasheed

وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے صوبہ کے مختلف اضلاع کے دوروں کا

سلسلہ جاری رکھتے ہوئے تورغر میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کرنے

سمیت وعدہ کیا کہ عوام کی ایک ایک پائی عوام پر خرچ ہو گی۔ عوامی جلسے

سے خطاب میں انہوں نے علاقے میں رابطہ سڑکوں، آبنوشی و دیگر منصوبوں

کیلئے 30 کروڑ روپے کا اعلان بھی کیا۔ وزیراعلی خیبر پختونخوا نے ڈپٹی

کمشنر کو ضلع تورغر میں فوری نوعیت کے تمام مسائل کی تفصیلات فراہم

کرنے کی بھی ہدایت کی- انہوں نے کہا کہ ضلع تورغر کے تمام مسائل ترجیحی

بنیادوں پر حل کیے جائیں گے، تمام پسماندہ اضلاع کی یکساں بنیادوں پر ترقی

میری حکومت کی اولین ترجیح ہے، میں خود کمیشن لیتا ہوں نہ کسی اور کو

لینے دوں گا۔

=-،-= خیبر پختونخوا سے مزید خبریں (=-= پڑھیں =-=)

محمود خان نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو

گا، شفافیت ہمارے لیڈر اور پارٹی کا منشور ہے، اس پر ہر صورت عملدرآمد

یقینی بنائیں گے، سابقہ ادوار میں کسی بھی شعبے میں منصوبہ بندی نہیں کی گئی

جس کی وجہ سے آج ملک مشکل صورتحال سے دوچار ہے۔ محمود خان نے کہا

کہ عمران خان ملک کو مشکل صورتحال سے نکالنے کیلئے دن رات کوشش کر

رہے ہیں، موجودہ صورتحال میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے احساس پروگرام،

فوڈ اور کسان کارڈز سمیت متعدد اقدامات اٹھا رہے ہیں، احساس جیسا غریب

پرور اور عوام دوست پروگرام شروع کیا ہے جس کے تحت احساس پناہ گاہ،

احساس لنگر خانہ، احساس آمدن، احساس کیش ایمرجنسی اور دیگر اقدامات

جاری ہیں۔ اگر ہمیں آئندہ انتخابات کی فکر ہوتی تو ہم بھی سابقہ حکمرانوں کی

طرح قرضے لے کر وقتی طور پر لوگوں کو ریلیف دے دیتے، مگر ہم اپنی

نسلوں کے مستقبل کا سوچ رہے ہیں، اسلئے جامع منصوبہ بندی کے تحت کام کر

رہے ہیں، سابقہ حکمرانوں نے قوم کو بیرونی قرضوں کی دلدل میں پھنسا دیا،

معلوم نہیں انہوں نے بیرونی قرضے کہاں پر خرچ کیے-

=-،-= محمود خان نے تورغر میں کئی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا

وزیراعلیٰ نے ریسکیو1122 سٹیشن کی عمارت کا سنگ بنیاد جو ساڑھے چھ

کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ وزیراعلیٰ نے 9

کلو میٹر طویل گوریارڈ تا دندہ جپیت روڈ ، 11 کلومیٹر طویل شگئی تا کالش

سڑکوں کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔ یہ دونوں منصوبے ساڑھے 18 کروڑ روپے کی

لاگت سے مکمل کئے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے تورغر کے علاقے مدا خیل کو

بجلی کی فراہمی کے منصوبے کا بھی افتتاح کیا جو 12 کروڑ روپے کی لاگت

سے مکمل کیا گیا ہے۔ تورغر میں نادرا اور پاسپورٹ آفسز کو جلد فعال بنانے

کی یقین دہانی کرائی، وزیراعلیٰ نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت تمام اضلاع

کی یکساں بنیادوں پر ترقی پر یقین رکھتی ہے۔ رواں بجٹ میں پسماندہ اضلاع کو

دیگر ترقیافتہ اضلاع کے برابر لانے کیلئے 62 ارب روپے کا ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ

پلان متعارف کرایا گیا ہے تاکہ ان اضلاع کی محرومیوں کا ازالہ ہو سکے۔ وزیر

اعلیٰ نے پولیس لائن جدبا میں یادگار شہداء پر بھی حاضری دی اور پھولوں کی

چادر چڑھائی۔ انہوں نے دورے کے موقع پر سانحہ جٹکہ میں جاں بحق افراد

کے لواحقین سے تعزیت کی اور کہا متاثرین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

=-،-= عمران خان کا ہدف اقتدار نہیں ملک، آنیوالی نسلوں کی بہتری

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے عوام کو معیاری اور مفت علاج معالجے

کی سہولیات کی فراہمی کیلئے صحت کارڈ پلس جیسا تاریخی منصوبہ شروع کیا

ہے جس سے صوبے کے تمام شہری بلا امتیاز مستفید ہو رہے ہیں۔ کسانوں کو

مالی معاونت فراہم کرنے کیلئے کسان کارڈ کا اجراءکیا گیا ہے جس کے ذریعے

کسانوں کو کھادیں، کیڑے مار ادویات اور دیگر اشیاء رعایتی نرخوں پر ملتی

ہیں۔ غریب اور مستحق گھرانوں کو معاونت کیلئے راشن کارڈ منصوبے پر کام

جاری ہے، جس کے ذریعے غریب گھرانوں کو ماہانہ کی بنیاد پر مفت راشن

فراہم کیا جائے گا۔ ذہین اور مستحق طلبہ کو مالی اخراجات کی مد میں معاونت

فراہم کرنے کیلئے ایجوکیشن کارڈ لایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا وزیراعظم عمران

خان ملک کے روشن مستقبل اور آنیوالی نسلوں کی کامیابی کا سوچتے ہیں، انہیں

اقتدار یا الیکشن کی کوئی فکر نہیں۔ عمران خان سابق حکمرانوں کی طرف سے

بیرونی قرضوں کی دلدل میں پھنسے ملک کو نکالنے کیلئے سر توڑ کو ششیں

کر رہے ہیں۔

=-،-= ایم پی اے عوامی نیشنل پارٹی لیئق محمد محمود خان حکومت کے معترف

جلسے سے عوامی نیشنل پارٹی کے ایم پی اے لیئق محمد خان نے خطاب کے

دوران موجودہ صوبائی حکومت کے ریکارڈ ترقیاتی کاموں کا اعتراف کرتے

ہوئے کہا کہ اتنے ترقیاتی کام ضلع تورغر میں گزشتہ 35 سالوں میں نہیں ہوئے

جتنے گزشتہ تین سالوں میں ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تورغر کا جو بھی مسئلہ

وہ وزیراعلیٰ کے پاس لے کرگئے ہیں، وزیراعلیٰ نے انہیں کبھی مایوس نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ تورغر کی ترقی کیلئے وزیراعلیٰ نے بے شمار اقدامات اٹھائے

ہیں اور تورغر کے لوگ وزیراعلیٰ محمود خان کے احسانات کبھی نہیں بھول

سکتے۔ وزیراعلیٰ حقیقی معنوں میں عوامی خدمت کر رہے ہیں۔ جلسے سے

وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی احمد حسین ، ممبر قومی اسمبلی صالح محمد،

ممبران صوبائی اسمبلی فرید صلاح الدین اور مفتی عبید اللہ کے علاوہ دیگر نے

بھی خطاب کیا ۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بڑا وعدہ ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بڑا وعدہ

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بڑا وعدہ ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بڑا وعدہ

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply