وزیراعظم عمران خان کا عید کا دن بطور یوم فلسطین منانے کا اعلان

وزیراعظم عمران خان کا عید کا دن بطور یوم فلسطین منانے کا اعلان

Spread the love

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن پاکستان نیوز) وزیراعظم یوم فلسطین اعلان

عید کی خوشیوں میں اپنے فلسطینی بھائیوں کو بھولیں گے نہیں، مسلمان یکجا ہوں

گے تو فلسطین کو ظلم و بربریت سے آزادی ملے گی، وزیراعظم عمران خان نے

عید کے دن ملک بھر میں یوم فلسطین منانے کا اعلان کر دیا- تفصیلات کے مطابق

نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے

کہ وزیراعظم عمران خان نے عید الفطر پر پورے ملک میں یوم فلسطین منانے کا

فیصلہ کیا ہے- عالمی دنیا کیوں اس معاملے پر خاموش ہے؟ سعودی عرب کا

کشمیر کے حوالے سے موقف وہی ہے جو ہمارا موقف ہے۔ وزیراعظم سعودی ولی

عہد کی دعوت پر سعودی عرب گئے، ولی عہد کا وزیراعظم کا استقبال اس بات

کی دلیل ہے پاک سعودی تعلقات مضبوط ہیں۔

=-= پاکستان سے متعلق مزید تازہ ترین خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

اپنے ایک بیان میں حافظ طاہر اشرفی نے مزید کہا اس دورے میں مسئلہ فلسطین و

کشمیر زیر بحث آئے، وزیراعظم سے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل نے بھی

مکہ مکرمہ میں ملاقات کی، وزیراعظم نے تمام آئمہ وعلماء کرام سے مطالبہ کیا

کہ ہمیں متحد ہو کر آگے بڑھنا ہوگا۔ سعودی سپریم کوآرڈینیشن کونسل کیساتھ پانچ

معاہدے ہوئے ہیں، وزیراعظم کی دورہ پاکستان کی دعوت سعودی ولی عہد نے

قبول کی، پاک سعودی قیادت نےفیصلہ کیا ہے کہ امہ کے مسائل کے حل کے لیے

مل کر آگے بڑھیں گے، وزیراعظم نے وزیرخارجہ کو بیت المقدس کی صورتحال

پر پوری دنیا سے رابطوں کا بھی ٹاسک دیا ہے، پاک سعودیہ کے تعلقات مستقبل

قریب میں مزید قریب نظر آئیں گے۔

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

طاہر اشرفی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودیہ کے حوالے سے

خوامخواہ پروپیگنڈا کیا گیا، کرونا کی صورتحال میں 16 لاکھ ڈالر کی طبی

اشیاء پاکستان کودی گئی ہیں، وزیراعظم کا وژن ہے کہ ہم امداد نہیں تجارت کے

ذریعے تعلقات آگے بڑھانا چاہتے ہیں، پاک سعودیہ دو قوموں اور عقیدوں کا تعلق

ہے، شخصیات آتی جاتی رہتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ14 مئی کو پورے ملک

میں یوم فلسطین منایا جائےگا، عالمی دنیا کیوں اس معاملے پر خاموش ہے؟ سعودیہ

کا کشمیر کے حوالے سے موقف وہی ہے جو ہمارا موقف ہے۔

وزیراعظم یوم فلسطین اعلان

Leave a Reply