0

وزیراعظم ہاﺅسنگ سکیم، مصری ارب پتی ایک لاکھ گھر تعمیر کرکے دینے پر تیار

Spread the love

مصری بزنس مین،پراپرٹی ٹائیکون اور ارب پتی ناگوئیب سویریس نے وزیراعظم عمران خان کے 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے منصوبہ میں سرمایہ کاری کرکے ایک لاکھ گھر تعمیر کرنے کی پیشکش کر دی جبکہ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے اگر سرکاری سطح پر رابطہ ہوا تو حکومت سرمایہ کاروں کوخوش آمدید کہے گی۔ عرب نیوز نے دعویٰ کیا ہے نا گوئیب سویریس کی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو طارق حامدی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے وزیراعظم عمران خان کا 50 لاکھ گھروں کا منصوبہ انتہائی اہم ہے،اسکی تکمیل میں اربوں ڈالرز اور وقت کی ضرورت ہے،ناگوئیب سویریس اس منصوبہ میں سرمایہ کاری کے خواہش مند ہیں اورایک لاکھ گھروں کی تعمیر کر سکتے ہیں، منصوبہ فوری طور پر نہیں مرحلوں میں مکمل کیا جا سکے گا۔دوسری جانب پاکستانی حکام کا کہنا ہے سرکاری سطح پر ابھی تک ایسی کوئی پیشکش موصول نہیں ہوئی، اگر سرکاری سطح پر رابطہ ہوا توحکومت سرمایہ کاروں کوخوش آمدیدکہے گی، حکومت بھی منصوبے کی جلد تکمیل چاہتی ہے، پیشکش ہوئی تو عمل کیا جا سکتا ہے۔

Leave a Reply