Imran Khan Prim minister Pakistan 73

وزیراعظم کا روزگار کی فراہمی کیلئے گرین نگہبان پروگرام

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن سٹاف رپورٹر) وزیراعظم گرین نگہبان پروگرام

وزیراعظم عمران خان نے گرین نگہبان پروگرام کی منظوری دیدی ہے، منصوبہ چاروں صوبوں میں شروع کیا جائیگا، گرین نگہبان میں کام کرنیوالا یومیہ 800 روپے کما سکے گا، منصوبہ سے 6 لاکھ افراد کو روزگار فراہم کیا جائیگا۔

——————————————————————————–
یہ پڑھنا مت بھولیں: عمران، ٹرمپ رابطہ، کرونا سے پیدا صورتحال پر گفتگو
——————————————————————————–

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت منگل کو وزیر اعظم آفس میں اعلیٰ سطح کا ا جلاس ہوا، جس میں عمران خان نے کورونا وباء کی صورتحال میں روزگار کیلئے بڑا منصوبہ متعارف کروا دیا۔ گرین نگہبان منصوبے کا افتتاح وزیراعظم عمران خان خود کریں گے۔ گرین نگہبان پروگرام سے کورونا وائرس کی صورت حال میں فوری ملازمتیں اور روزگار کی فراہمی ممکن ہوسکے گی- پروگرام بیک وقت چاروں صوبوں میں شروع کیا جائےگا۔ وزیر اعظم نے مشیر موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کو منصوبے کی ذمہ داری سونپ دی ہے۔ گرین نگہبان پروگرام کے تحت دسمبر تک 2 لاکھ لوگوں کو نوکریاں فراہم کی جائیں گی، جبکہ آئندہ سال مزید 4 لاکھ افراد باعزت روزگار حاصل کرسکیں گے۔

گرین نگہبان پروگرام تین طرح کی ذمہ داریاں ادا کریگا

گرین نگہبان پروگرام تین طرح کی ذمہ داریاں ادا کریگا، اس سے شہروں کی صفائی بھی ممکن ہوسکے گی۔ جنگلات، نرسریوں اور پارکس میں گرین نگہبان کی خدمات لی جائیں گی۔ گرین نگہبان پروگرام کے تحت درخت لگائے جائیں گے اور شہروں کو ماحولیاتی آلودگی سے محفوظ بنایا جاسکے گا۔ وزیر اعظم نے اجلاس میں ہدایت کی صوبائی حکومتوں، بین الاقوامی اداروں سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کو پروگرام کے دائرہ کار میں اضافے اور اضافی ملازمتوں کے موا قع پیدا کرنے کیلئے مصروف عمل ہونا چاہئے۔

وزیراعظم سے ثانیہ نشتر اور پی ٹی آئی ممبران قومی اسمبلی کی ملاقاتیں

دریں اثناء وزیراعظم عمران خان سے، ڈاکٹر ثانیہ نشتر اور پی ٹی آئی کے ممبران قومی اسمبلی نے ملاقات کی، جس میں کورونا ریلیف فنڈ کی تقسیم پر تبادلہ خیال ہوا۔ معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ اور تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے ملاقات میں غریب گھرانوں اور ضرورتمند افراد کے حوالے سے کورونا ریلیف فنڈ کے استعمال سے متعلق گفتگو ہوئی۔ اس سے پہلے وزیر سیفران صاحبزادہ محبوب سلطان کیساتھ ممبران قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ، محمد امیر سلطان، غلام محمد لالی اور ریاض فتیانہ نے بھی وزیراعظم سے ملاقات کی، اور احساس پروگرام کے تحت اپنے حلقوں میں شفاف طریقے سے مالی امداد کی تقسیم سے آگاہ کیا۔

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ضرور کریں

ممبران نے وزیراعظم سے فیصل آباد اور جھنگ میں سمال انڈسٹریز کو کھولنے کی درخواست کی۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی صورتحال میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے۔

وزیراعظم گرین نگہبان پروگرام

Leave a Reply