وزیراعظم کی قومی اسمبلی میں دفاعی پوزیشن ، خطاب میں اپوزیشن سمیت کسی پر تنقید نہیں کی

Spread the love

اسلام آباد( مانیٹر نگ ڈیسک ،صباح نیوز) وزیراعظم عمران خان پیر کو قومی

اسمبلی کے اجلاس میں دفاعی پوزیشن اختیار کیے ہوئے تھے، اپنے خطاب میں

اپوزیشن سمیت کسی پر تنقید نہیں کی بلکہ سیاسی جماعتوں سے اظہار تشکر

کرتے نظر آئے، اپوزیشن جماعتوں نے بھی پرامن رہتے ہوئے وزیراعظم کا

خطاب اطمینان سے سنا ، عمران خان نے بھی مختصر خطاب پر اکتفا کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان قومی اسمبلی کے اجلاس میں انتہائی

پرسکون دکھائی دئیے تاہم خطاب کے حوالے سے دفاعی پوزیشن میں تھے ۔ قبائلی

اضلاع سے متعلق ترمیم اور قبائلی عوام کوقومی دھارے میں لانے سے متعلق

حکومتی پوزیشن تک محدود رہے، سیاسی جماعتوں کا شکریہ بھی ادا کیا اور مالی

وسائل کے حوالے سے قبائلی عوام کیلئے صوبوں سے تعاون بھی طلب کیا ،

اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی

،متحدہ مجلس عمل سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ارکان خاموشی سے

وزیراعظم عمران خان کو سنتے رہے ، ان کی تقریر کے حوالے سے کوئی

معاملہ نہ اٹھایا۔ سپیکر قومی اسمبلی بھی ایجنڈے تک محدود رہے اور جلدی جلدی

کارروائی نمٹاتے رہے۔

Leave a Reply