قومی اسمبلی میں وزیراعظم کو سلیکٹڈ کہنے پر پابندی

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک)

قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے ایوان میں وزیراعظم عمران خان

کیلئے’’سلیکٹڈ‘ کا لفظ استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی۔ قومی اسمبلی میں بجٹ

سیشن کا اجلاس ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی زیرصدارت ہوا جسمیں وفاقی وزیر

عمرایوب خان نے تحریک استحقاق پیش کی اورنکتہ اعتراض پر کہا وزیراعظم

کو سلیکٹڈ کے نام سے پکارا جاتا ہے جس سے ہمارا استحقاق مجروح ہوا ہے۔اس

تحریک پر ڈپٹی سپیکر نے ایوان میں وزیراعظم کیلئے سلیکٹڈ کا لفظ استعمال

کرنے پر پابندی لگاتے ہوئے کہا جو بھی اس ہاؤس کا ممبر ہے وہ ووٹ لیکر آیا

ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ آئندہ کوئی بھی یہ لفظ ایوان میں استعمال نہ کرے،

دریں اثنا قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس اتوار کی چھٹی کے باوجود جاری رہا،

حکومتی و اپوزیشن ارکان کی عدم دلچسپی کے باعث سارا دن اجلاس بغیر کورم

کے چلتا رہا تاہم کسی رکن نے کورم کی نشاندہی نہیں کی، 7 گھنٹے تک جاری

رہنے کے بعد اجلاس آج پیر دن گیارہ بجے تک ملتوی کر دیا گیا، اپوزیشن ارکان

نے بجٹ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا بجٹ آئی ایم ایف کی خوشنودی حاصل

کرنے کیلئے بنایا گیا، ٹیکس اہداف میں ناکامی کی ذمہ دار موجودہ حکومت ہے،
————————————————————-
مولانافضل الرحمن کا 26 جون کو آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان
————————————————————-
بھینسیں اور گاڑیاں بیچ کر سادگی کا ڈرامہ رچایا گیا، حکومت نے سرمایہ کاروں

اور صنعتکاروں کو خوفزدہ کردیا، کوئی ملک میں سرمایہ کاری کرنے کو تیار

نہیں، وزیراعظم نے دنیا بھر میں یہ پیغام دیا پاکستان بینک کرپٹ، منی لانڈرنگ

والا ملک ہے، حکومت احتساب ضرورکرے مگر کاروباری لوگوں، انڈسٹری کا

اعتماد بحال کرے، حکومتی ارکان کا کہنا تھا بجٹ ملکی معیشت کو مدنظر رکھ

کر بنایا گیا، خسارے کم کرنے کیلئے عالمی اداروں کے پاس جانا پڑا، آئی ایم ایف

کے 18 ویں پروگرام کے بعد یہ پارلیمان فیصلہ کرے یہ آخری پروگرام ہوگا،

بجٹ میں کم ترقی یافتہ علاقوں کو زیادہ ریلیف دیا گیا، جنوبی پنجاب سے وعدہ کیا

ہے انہیں مالی اور انتظامی خودمختاری دیں گے۔ اتوار کو قومی اسمبلی میں ان

خیالات کا اظہار احسن اقبال، راجہ پروز اشرف، امجد علی خان، شاہدہ اختر علی

خسروبختیار و دیگر نے بجٹ پر عام بحث کے دوران کیا۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply