وزیراعظم کورونا کا شکار

وزیراعظم عمران خان اہلیہ سمیت کورونا وائرس کا شکارہو گئے

Spread the love

وزیراعظم کورونا کا شکار

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز)وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، وزیراعظم

عمران خان کے بعد خاتون اوّل بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں۔ معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل

سلطان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا

کورونا ٹیسٹ مثب آگیا، انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی

طبیعت چند روز قبل ناساز ہوئی، عمران خان نے دو روز قبل وییکسین لگوائی تھی۔ ویکسین سے قبل

ہی وزیراعظم کو انفیکشن ہو چکا تھا۔ عمران خان کو ہلکی کھانسی اور بخار کی علامات ہیں۔

وزیراعظم سرکاری امور گھر سے سر انجام دیں گے۔ عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاسوں

میں شرکت کریں گے۔ معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے خود کو

اپنی رہائشگاہ پر قرنطینہ کرلیا، ان کی علامات شدید نہیں ہیں، بہت ہلکی سی کھانسی اور ہلکا سا بخار

ہے، اﷲ ان کو جلد صحتیاب کرے، وزیراعظم کی صحت کے بارے آگاہ کرتے رہیں گے۔

۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے

لکھا کہ وزیراعظم عمران خان اور خاتون اوّل کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔ اﷲ تعالیٰ

دونوں کو شفاء دے۔انہوں نے لکھا کہ ویکسین محفوظ ہے اس کا استعمال کریں، وزیراعظم عمران

خان کورونا وائرس کا شکار ہونے سے چند روز قبل ویکسین لگوا چکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ خود

ویکسین لگوائیں اور اپنے پیاروں کو بھی لگوائیں اس کیساتھ جعلی خبروں کے ساتھ لڑائی لڑیں۔

وفاقی وزیر فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان

کے عوام اپنے محبوب لیڈر کی صحت کیلئے دعا گو ہیں خدا جلد صحت دے۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ

وزیراعظم خیریت سے ہیں، عمران خان کو ویکسین لگنے سے پہلے انفیکشن ہو چکا تھا، جمعے کے

روز وزیراعظم نے کورونا صورتحال کے باعث جلسے منسوخ کیے تھے، 10 دن کے لگ بھگ

قرنطنیہ کا عرصہ ہوتا ہے، وزیراعظم کو جس دن کورونا کی علامات ظاہر ہوئیں، اسی دن ان کو

ویکسین لگائی گئی تھی۔

وزیراعظم کورونا کا شکار

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply