وزیراعظم کا دیسی مرغی، انڈوں سے غربت دور کرنے کا منصوبہ عالمی توجہ کا مرکز

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

وزیراعظم عمران خان کا دیسی مرغی اور انڈوں سے غربت دور کرنے کا منصوبہ عالمی توجہ کا بھی مرکز بن گیا، امریکی خبار ’’واشنگٹن پوسٹ‘‘نے لکھا ہے کہ امریکہ چکن کو ہر پوٹ (برتن)میں لایا تھا اور اب پاکستان چکن کو ہر پلاٹ میں لانا چاہتا ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں شائع شدہ آرٹیکل میں لکھا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے غربت کم کرنے کے لیے چار مرغیوں اور ایک مرغے کا فارمولا پیش کیا تو سیاسی میدان اور سوشل میڈیا پر طنز و مزاح کا ایک طوفان کھڑا ہوگیا لیکن کچھ ماہرین اور عوامی سطح پر مرغی اور انڈے فارمولے کی پذیرائی بھی کی جارہی ہے۔ آرٹیکل میں کہا گیا ہے کہ غریب اور ورکنگ کلاس نے مرغیوں کے منصوبے پر خوشی کا اظہار کیا۔ اخبار نے لکھا ہے کہ خوشحال خاندانوں نے بھی غریبوں کی حالت بہتر بنانے کی ترجیح پر سراہا، منصوبے کا مقصد غریب خاندانوں کو آمدنی کا ذریعہ مہیا کرنا ہے۔آرٹیکل کے مطابق بہت سے غریب گھرانے اس منصوبے سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں جبکہ شہری گھرانے بھی منصوبے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق پولٹری ریسرچ سینٹر کے ڈائریکٹر عبد الرحمان کو پورا یقین ہے کہ اس منصوبے سے پاکستان کے لاکھوں لوگوں کی صحت اور روزی میں خاطر خواہ فرق پڑے گا اور دیسی انڈوں اور مرغی کے استعمال کے باعث خواتین کی صحت بہتر ہونے سے نوزائیدہ بچوں کی اموات میں کمی ہوگی۔دوسری جانب مرغیاں اور انڈے فروخت کرنے سے ایک گھرانے کی ماہانہ آمدنی میں بھی ہزاروں روپے کا اضافہ ہوگا۔اخبار مزید لکھتا ہے کہ منفی قیاس آرائیوں کے ساتھ ساتھ غریب اور کم آمدنی والے گھرانوں میں حکومت کے اس منصوبے کا خوشی سے خیرمقدم بھی کیا گیا ہے اور مقامی لوگ فارمی انڈوں اور مرغیوں کے مقابلے میں دیسی مرغیوں اور انڈوں کی نہ صرف حمایت کر رہے ہیں بلکہ لوگوں نے اس سے مستفید ہونا بھی شروع کر دیا ہے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply