172

وزیراعظم کا بابر اعوان کو دوبارہ کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ

Spread the love

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے بابر اعوان کو دوبارہ

کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا، بابر اعوان کو مشیر برائے پارلیمانی امور

بنایا جائے گا، وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی کا قلمدان تبدیل کیا جائے گا۔

آئین کے تحت کابینہ میں پانچ مشیروں کو رکھنے کی گنجائش ہے اور اس وقت

حفیظ شیخ،ڈاکٹر عشرت حسین ، ملک امین اسلم، عبدالرزاق دائود اور ارباب شہزاد

مشیر کے عہدے پر کام کررہے ہیں، بابراعوان کو مشیر کا عہدہ دینے کے لیے

ایک مشیر کو مستعفی ہونا پڑے گا۔

Leave a Reply