وزیراعظم پیکیج کی سستی چینی کی اوپن مارکیٹ میں فروخت پکڑی گئی

Spread the love

وزیراعظم پیکیج سستی چینی

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) وزیراعظم پیکیج کے تحت ملنے والی سستی چینی کی اوپن مارکیٹ میں فروخت پکڑی گئی۔

اسلام آباد پولیس کے ایگل سکواڈ نے یوٹیلیٹی سٹورزکی چینی سے بھری گاڑی پکڑلی، پولیس نے چینی سے بھری گاڑی اور ڈرائیور کو ایف آئی اے کی تحویل میں دیدیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے چینی کی غیر قانونی فروخت پر ایف آئی آر درج کرلی ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق گاڑی یوٹیلیٹی سٹورکے پانچ پانچ کلو چینی کے تھیلوں سے بھری تھی۔

ڈرائیور کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹور انچارج کی ملی بھگت سے چینی اوپن مارکیٹ میں مہنگے داموں فروخت کی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم پیکیج کے تحت یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی کی قیمت 85 روپے کلو اور اوپن مارکیٹ میں 115 روپے کلو ہے۔

اسلام آباد پولیس کے ایگل سکواڈ نے یوٹیلیٹی سٹورزکی چینی سے بھری گاڑی پکڑی تھی ،چینی سے بھری گاڑی اور ڈرائیور کو پولیس نے ایف آئی اے کی تحویل میں دیدیا۔

یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی کی قیمت 85 روپے کلو اور اوپن مارکیٹ میں 115 روپے کلو ہے۔

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply