وزیراعظم نے کم عمر ایتھلیٹ عائشہ ایاز کو ملاقات کے لیے بلا لیا

Spread the love

پاکستان کی کم عمر ایتھلیٹ عائشہ ایازکو وزیراعظم عمران خان نے ملاقات کے لیے بلا لیا، پاکستان میں کم عمر ترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرنے والی سوات کی 8 عائشہ ایاز نے دبئی میں ورلڈ تائی کوانڈون کے تین مقابلوں میں کانسی کا تغمہ جیتنے کے بعد اپنی جیت وزیراعظم عمران خان کے نام کر دی تھی۔

تفصیلا ت کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے کہا ہے کہ عائشہ ایاز کو وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی باقاعدہ دعوت دی جا رہی ہے.

وزیراعظم عمران خان ہمیشہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی قدر کرتے ہیں وہ مخلتف شعبوں میں کارگردگی دکھانے والے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی بھی کرتے ہیں

وزیراعظم عمران خان نے دو روز قبل کیلی گرافر مس سونیا سے بھی ملاقات کی تھی جنھوں نے قومی ترانے کے الفاظ میں بنی وزیراعظم خان کی تصویر بنائی تھی عمران خان کیلی گرافر مس سونیا کے فن سے متاثر ہو گئے تھے۔

Leave a Reply