وزیراعظم نے وزارت اطلاعات کی پیشکش کی شیخ رشید،دوست کیلئے قلمدان چھوڑنے کو تیار ہوں ، فوادچودھری

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

لاہور /لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیاہے کہ وزیر اعظم عمرا ن خان نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھر ی کی جگہ وزارت اطلاعات کا قلمدان دینے کی پیشکش کی ہے ، وزیر اعظم وزارت کی تبدیلی کا کہیں گے تو میں ’’آئی لو یو… تھینک یو ویری مچ‘‘ کہہ کر قبول کر لوں گا۔ ۔بعدازاں میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد وزیر ریلوے نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ فواد چودھری میرے بھائیوں جیسے ہیں لہٰذا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ فواد کی جگہ لوں، مجھے وزیراطلاعات بننے کا شوق ہے نہ بنوں گا، ریلوے کا وزیر بننے پر بہت خوش ہوں ، فواد میرا بھائی ہے اور وہی وزیر اطلاعات رہے گا جبکہ پکنک والی بات مذاق میں کی تھی۔انہوں نے کہا کہ دنیا ادھر سے اُدھر ہوسکتی ہے لیکن فواد کیخلاف کسی سازش میں شریک نہیں ہو سکتا اور اب منہ کو تالا لگا کر رکھوں گا کیونکہ غیررسمی گفتگو کو بھی میڈیا پر چلا دیاگیا جسے اب میں نے کلیئر کر دیا۔شیخ رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہاکہ جب تک وزیر ہوں بلیک میل نہیں ہوں گا،شیخ رشید کیلئے اپنی نشست چھوڑنے اور بطور ممبر قومی اسمبلی اپنی خدمات سرانجام دینے کو تیار ہوں۔وفاقی وزیر اطلاعات نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا کہ ہم سب عوامی کی جانب سے دی گئی اعتماد کی طاقت کے باعث اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں اور اس بات کا فیصلہ صرف وزیر اعظم کرسکتے ہیں کہ کون کس کام کیلئے بہتر ہے

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply