وزیراعظم نے قوم سے سچ بولا سب کوساتھ دینا ہوگا، صمصام بخاری

Spread the love

لاہور (جنرل رپورٹر) وزیر اطلاعات پنجاب صمصام علی بخاری نے کہا ہے کہ

وزیر اعظم کا قوم کے نام پیغام وقت کی آواز ہے ، انہوں نے قوم سے سچ بولا سب

کوساتھ دینا ہوگا، عمران خان کا مشن ملک کوآگے لے جانا ہے۔تفصیلات کے

مطابق وزیر اطلاعات پنجاب صمصام علی بخاری نے وزیر اعظم عمران خان کے

پیغام پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا وزیر اعظم کا قوم کے نام پیغام وقت کی آواز ہے،

عمران خان ملک وقوم کو اپنے پائوں پرکھڑا کرناچاہتے ہیں۔وزیراطلاعات پنجاب

نے کہا ماضی میں ملک لوٹاگیا،ہم خزانہ دوبارہ بھرنا چاہتے ہیں، ترقی یافتہ

ملکوں کی طرح ٹیکس نیٹ میں اضافہ کرنا ہوگا، عوام ملک کی تعمیر وترقی میں

اپنا کردار ادا کریں گے۔صمصام بخاری نے کہا قیادت نیک نیت ہو تو ہر شہری

ساتھ دے گا، عمران خان کا مشن ملک کوآگے لے جانا ہے، کرپشن کرنے والے

اسٹیٹس کو کے حامی ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا خزانہ لوٹا نہ جاتا توآج ملک کے یہ

حالات نہ ہوتے، وزیراعظم نے قوم سے سچ بولا سب کوساتھ دینا ہوگا، اپوزیشن

بھی وسیع ترقومی مفادمیں حکومت کاساتھ دے، اربوں روپے کی کرپشن کرنیوالے

عوام کودوبارہ گمراہ نہیں کرسکیں گے۔

Leave a Reply