مسلم کمیونٹی کی حمایت کرنا ہمارا فرض، وزیراعظم نیوزی لینڈ جیسنڈا آرڈرن

مسلم کمیونٹی کی حمایت کرنا ہمارا فرض، وزیراعظم نیوزی لینڈ جیسنڈا آرڈرن

Spread the love

کرائسٹ چرچ (جے ٹی این آن لائن انٹرنیشنل نیوز) وزیراعظم نیوزی لینڈ جیسنڈا

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے کہا ہے مسلم برادری کی حمایت کرنا

ہمارا فرض ہے۔ ان خیالات کا اظہار جیسنڈا آرڈرن نے کرائسٹ چرچ مساجد میں

حملوں کو دو سال مکمل ہونے کے حوالے سے منعقدہ یادگاری تقریب میں کیا، انکا

مزید کہنا تھا کوئی بھی الفاظ ان زخموں کو بھر نہیں سکتے۔ دہشت گردی کے اس

واقعہ میں مرد، خواتین اور بچوں کو ہم سے چھین لیا گیا۔ الفاظ اس خوف کو ختم

نہیں کر سکتے جو مسلم برادری کے دل میں بیٹھ گیا ہے۔

=-= یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ کی فضا اللہ اکبر کے نعروں سے گونچ اٹھی

جیسنڈا آرڈرن کا کہنا تھا کہ ہمیں اس واقعہ سے خود کو ایک متحد قوم بنانا چاہیے۔

ایسی قوم جو ہماری تنوع پر فخر اور اسے قبول کرتی ہو، وقت آنے پر اس کا

مضبوطی سے دفاع کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ بلاشبہ 15 مارچ کا واقعہ ہماری

میراث ہوگا جس سے ہمارے دل دکھیں گے، لیکن خود کو متحد قوم بنانے کے لیے

اب بھی دیر نہیں ہوئی، سخت سکیورٹی میں منعقد ہونے والی یادگاری تقریب میں

جاں بحق افراد کے نام پکارے گئے، پولیس اور طبی عملے کی کاوشوں کو بھی

سراہا گیا۔ اس موقع پر حملے میں جاں بحق ہونے والے ہارون محمود کی اہلیہ کرن

منیر نے کہا بہترین بدلہ یہ ہے کہ آپ دشمن کی طرح نہ بنیں۔

=—= متاثر سانحہ کرائسٹ چرچ سے پاکستانی ہائی کمشنر کی ملاقات
——————————————————————————————–

نیوزی لینڈ میں موجود پاکستانی ہائی کمشنر مراد اشرف جنجوعہ نے کرائسٹ چرچ

میں مسجد پر حملے میں شہید ہونیوالے پاکستانیوں کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور

انہیں حکومت کی جانب سے بھرپور اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ملاقات

میں پاکستانی کمیونٹی نے مسائل سے آگاہ کیا جس پر ہائی کمشنر نے اپنے بھرپور

تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔ سانحہ کرائسٹ چرچ کی دوسری برسی کے سلسلے

میں شہداء کے لواحقین سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شہداء کی قبروں پر

حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

وزیراعظم نیوزی لینڈ جیسنڈا

=قارئین=کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply