وزیراعظم مودی غدار، بی جے پی "بھارتیہ جاسوس پارٹی" اپوزیشن

وزیراعظم مودی غدار، بی جے پی “بھارتیہ جاسوس پارٹی” اپوزیشن

Spread the love

نئی دہلی (جے ٹی این آن لائن انٹرنیشنل نیوز) وزیراعظم مودی غدار

بھارت کی اپوزیشن جماعتوں نے پیگاسس پراجیکٹ کے تحت صحافیوں، سیاسی

رہنماﺅں اور سماجی کارکنوں کے فونز کی جاسوسی سے متعلق انکشافات کے بعد

وزیر اعظم نریندر مودی پر غداری کا الزام لگا دیا۔ جبکہ بیان میں انڈین حکمراں

بھارتیہ جنتا پارٹی کو بھی ” بھارتیہ جاسوس پارٹی” لکھا گیا ہے۔

=-= دنیا بھر سے مزید تازہ ترین خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

برطانوی اخبار دی گارڈیئن کی رپورٹ کے مطابق پیگاسس پراجیکٹ کی تحقیقات

کے مطابق لگ بھگ 50 ہزار ایسے افراد ہیں جن کی 2016ء کے بعد سے

جاسوسی کی جا رہی ہے۔ اس میں اپوزیشن کی انتخابی حکمت عملی بنانے والے

ایک اہم شخص کا فون نمبر بھی شامل ہے۔ دی گارڈیئن کے مطابق لیک ہونے

والے ریکارڈ میں بھارت کے سیکڑوں مصدقہ فون نمبرز شامل ہیں۔ ان میں

کانگریس پارٹی کے رہنما اور نمایاں ترین اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کا نمبر بھی

شامل ہے جسے الیکشن سے ایک سال قبل اور الیکشن کے چند ماہ بعد تک ممکنہ

ہدف کے طور پر منتخب کیا گیا تھا۔ تاہم فزانزک تجزیے سے قبل یہ معلوم نہیں ہو

سکتا کہ آیا یہ لیک ہونے والا ڈیٹا ان افراد کے فونز سے حاصل کیا گیا ہے یا پھر

انہیں کامیابی سے ہیک کیا گیا تھا لیکن تحقیقات سے یہ بات واضح ہوئی ہے کہ

نگرانی کرنے والے این ایس او کے سافٹ ویئر ’پیگاسس‘ کے ساتھ دس انڈین فون

نمبر کے علاوہ پوری دنیا سے 27 فونز منسلک تھے۔

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

رپورٹ کے مطابق ان انکشافات کے بعد کانگریس کی جانب سے جاری کیے گئے

ایک بیان میں مودی سرکار کو ” جاسوسی کا ریکٹ ” قرار دیا ہے۔ کانگریس نے

اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ سراسر غداری اور مودی حکومت کا قومی سلامتی

کے تقاضوں کے ترک کرنے جیسا اقدام ہے۔ اس بیان میں انڈیا کی حکمراں بھارتیہ

جنتا پارٹی کو ” بھارتیہ جاسوس پارٹی” لکھا گیا ہے۔

وزیراعظم مودی غدار ، وزیراعظم مودی غدار ، وزیراعظم مودی غدار

Leave a Reply