وزیراعظم عمران خا ن کے استاد میجر جیفری ڈوگلس لینگلیڈز انتقال کر گئے

Spread the love

وزیراعظم عمران خا ن کے ایچی سن کالج میں استاد میجر جیفری ڈوگلس لینگلیڈز 101 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ایچی سن کالج کی انتظامیہ کے مطابق میجر جیفری ڈوگلس کا بدھ 2 جنوری کو صبح 10 بج کر 15 پر انتقال ہوا۔میجر ڈوگلس 21 اکتوبر 1917کو پیدا ہوئے اور انہیں دی میجر کے نام سے جانا جاتا تھا۔ انہوں نے پاکستان میں اپنے کیرئیر کے دوران پاک فوج، ایچی سن کالج، رزمک کیڈٹ کالج اور لینگلیڈز سکول و کالج چترال میں خدمات سرانجام دیں۔ وزیراعظم عمران خان بھی دور طالب علمی میں میجر جیفری ڈوگلس سے بھی تعلیم حاصل کرتے رہے ہیں۔ایچی کالج کی جانب سے ان کے انتقال کی تصدیق کے بعد ان کے اہل خانہ کیلئے تعزیت کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔

Leave a Reply