وزیراعظم عمران خان2 روزہ دورے پر ترکی پہنچ گئے

Spread the love

وزیراعظم عمران خان2روزہ دورے پر ترکی پہنچ گئے،ترکی پہنچنے پر قونیہ کے گورنر نے ایئرپورٹ وزیراعظم اور وفد کا استقبال کیا جبکہ اس موقع پر قونیہ کے مئیر اور پاکستانی سفیر بھی موجود تھے۔ وزیراعظم عمران خان کی ترک صدر طیب اردوان، تاجروں اور ترک سرمایہ کاروں سے ملاقات ہوگی۔وزیراعظم عمران خان آج نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے ملت مسجد بھی جائیں گے اور پھر وزیراعظم عمران خان کے اعزاز میں ترک صدر کی طرف سے استقبالیہ دیا جائے گا۔ بعدازاں دونوں رہنمائوں کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی ہوگی، جس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس اور عشائیہ بھی دیا جائے گا۔

Leave a Reply