Imran Khan Prim minister Pakistan 99

وزیراعظم عمران خان کا مولانا فضل الرحمن کیساتھ مذاکرات کا عندیہ

Spread the love

اسلام آباد(جرنل ٹیلی نیٹ ورک آن لائن سٹاف رپورٹر) وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے دورہ چین کامیاب رہا مسئلہ کشمیر پرچین

ہمارے ساتھ ہے۔ آزادی مارچ کے حوالے سے کوئی کمیٹی قائم کی نہ فی الحال

ضرورت ہے لیکن مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات کا آپشن کھلا ہے۔ مدارس

ریفارمز سمیت دیگر ایشوز پر کوئی بات کرنا چاہے تو اعتراض نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے پرعزم ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت ہونیوالے حکومتی ترجمانوں کے اہم

اجلاس میں جمعیت علما اسلام (جے یو آئی ف) کے آزادی مارچ پر تبادلہ خیال

کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے واضح کیا

اگر کوئی بات کرنا چاہے تو دروازے بند نہیں کریں گے۔ اجلاس میں وزیراعظم

عمران خان کے حالیہ دورہ چین پر بھی بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم نے بتایا

دورہ چین انتہائی کامیاب رہا۔ کشمیر مسئلے پر چین ہمارے ساتھ ہے جبکہ کامیاب

سفارتکاری سے پاکستان عالمی تنہائی سے نکل رہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان

نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا انسان صرف کوشش کرتا ہے

اور کامیابی اللہ دیتا ہے، کشمیریوں کے حقوق کیلئے ایک تحریک شروع کی جو

آئندہ سمندرکی صورت اختیار کرجائے گی، نریندر مودی نے بڑی حماقت کر دی،

وہ اپنا آخری پتہ کھیل چکا، مودی مقبوضہ کشمیر کے عوام کو دبانے میں کبھی

کامیاب نہیں ہو گا، عالمی میڈیا ہانگ کانگ کے احتجاج کو شہ سرخیوں میں پیش

کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: کشمیر کی آزادی تک ہر فورم پر کشمیر کاز کی جنگ لڑوں گا، وزیراعظم عمران خان

جمعہ کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے وزیراعظم عمران خان نے ریلی

میں شرکت کی۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران

خان نے کہا آج ہم نے اہل کشمیر کو یہ پیغام دینا ہے پاکستانی قوم ان کیساتھ ہے،

ہم نے یہ بار بار پیغام دینا ہے 80 لاکھ عوام کو بھارتی فوج نے محصور کیا ہوا

ہے، آج بھارتی میڈیا یہ بار بار بتاتا ہے کہ یہ ڈیمو کریٹک موومنٹ ہے، 80 لاکھ

لوگوں کو بند کیا گیا ہے اور عالمی میڈیا نہ ہونے کے برابر ہے، پچھلے ایک

سال میں ایک لاکھ کشمیریوں کو شہید کیا گیا، مگر ظلم کی جاری یہ داستان

عالمی میڈیا پر کہیں کہیں دکھائی جاتی ہے، اقوام متحدہ نے کشمیریوں کو آزادی

دینے کا وعدہ کیا تھا، جو آج تک ایفا نہیں کیا گیا-

ہانگ کانگ معاملہ کی شہ سرخیاں، کشمیریوں پر ہونے
والے مظالم کو نظر انداز کرنا عالمی میڈیا کا دوغلا پن

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا ہم نے عالمی میڈیا اور دنیا کے تمام ممالک کو

مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے بتایا، اسلئے ہم کشمیریوں کے حقوق کو بروئے

کار لائیں گے۔ عالمی میڈیا ہانگ کانگ کے احتجاج کو شہ سرخیوں میں پیش کرتا

ہے جبکہ وہاں مظاہروں میں چند لوگ زخمی ہوئے، مگر جہاں 80 لاکھ سے زائد

انسان بھیڑ بکریوں کی طرح بندھے ہوئے ہیں، انسانی حقوق تو کجا زندگی بسر

کرنے، سانس کی ڈوری برقرار رکھنے کیلئے بنیادی ضروریات تک پر پابندی

عائد ہے اسے عالمی میڈیا اجاگر نہیں کرتا، کشمیر میں ظلم پر عالمی میڈیا میں

کوریج نہ ہونے کے برابر ہے، ملکوں کیلئے پیسا انسانوں سے زیادہ اہم بن گیا

ہے۔ مقبوضہ کشمیر بھارت کا حصہ نہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ

متنازع علاقہ ہے، ہم سب مظلوم کشمیریوں کیساتھ ہیں، کبھی یورپی یونین اور

سلامتی کونسل میں اس طرح بات نہیں ہوئی جیسے اب ہوئی۔

دنیا کشمیریوں سے کیا حق خوارادیت کا وعدہ ایفا کرے

بھارت نے اپنا آئین غیر قانونی طور پر بدل دیا ہے، مودی سمجھتا ہے کشمیر کے

لوگ بھیڑ بکریوں کی طرح آرام سے مان جائیں گے لیکن جیسے ہی مقبوضہ

کشمیر سے کرفیو اٹھے گا لاکھوں لوگ سڑکوں پر نکلیں گے کیونکہ کشمیری

عوام میں موت کا خوف ختم ہو گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا

ہماری تحریک کشمیریوں کے انسانی حقوق کیلئے ہے،بعدازاں وزیراعظم عمران

خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا 9 لاکھ بھارتی

فوج نے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ، 80 لاکھ کشمیریوں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا 2 ماہ سے کشمیر میں مواصلاتی نظام کا مکمل بلیک آؤٹ

ہے، حریت رہنما، بچوں سمیت ہزاروں کشمیری جیل میں بند ہیں، انسانی المیہ

تیزی سے بحران کی طرف بڑھ رہا ہے، 30 سال سے حق خودارادیت کیلئے ایک

لاکھ کشمیری شہید ہوچکے، عالمی برادری یو این قراردادوں کے مطابق مسئلہ

کشمیر حل کرے۔

Leave a Reply