وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار کو پھرآج اسلام آباد بلا لیا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

لاہور (سٹاف رپورٹر) وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان

بزدار کو ایک مرتبہ پھر اسلام آباد طلب کر لیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ

پنجاب وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے ہمراہ بذریعہ ٹرین اسلام آباد جائیں گے۔

پاکستان ریلویز نے وزیر اعلیٰ پنجاب ا ور وفاقی وزیر ریلوے کے لاہور سے

اسلام آباد سفر کے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ جس کے لئے وزیر اعلیٰ

پنجاب اور وفاقی وزیر ریلوے لاہور سے اسلام آباد جاتے ہوئے وزیر اعظم عمران

خان کی مخصوص سیلون میں سفر کریں گے۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس سیلون کو

پانچ سال بعد سفر کے لئے استعمال میں لایا گیا ہے جبکہ اس سے قبل سابق وزیر

اعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو سیلون نمبر 74 اور 75 میں سفر کرتے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سیلون کی روانگی سے قبل دونوں سیلونوں کی انسپکشن کی گئی

کہ شیخ رشید وزیر اعلیٰ پنجاب کے ہمراہ لاہور سے راولپنڈی جانے کے لئے

گزشتہ رات راولپنڈی سے لاہور پہنچے تھے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply