دورہ ملائیشیا آج، وزیراعظم کا بھارت کے راستے نہ جانے کا فیصلہ

اسلام آباد (جتن آن لائن سٹاف رپورٹر)

وزیراعظم عمران خان دورہ ملائیشیا کیلئے آج روانہ ہونگے، تاہم انہوں نے اس ضمن میں بھارتی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے- مزید پڑھیں

لمبا سفر قبول، بھارت سے فضائی حدود استعمال کرنے کی درخواست نہ کی

حکومت نے بھا رت سے فضائی حدود استعمال کرنےکی کوئی درخواست نہیں کی، وزیراعظم چھوٹے طیارے پر براستہ چین ملائیشیا جائیں گے، جس سے فضائی سفر4 سے 5 گھنٹے بڑھ جائےگا، ذرائع کا کہنا ہے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف احتجاج کے طور پر بھارتی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے دورہ ملائیشیا کیلئے بھارتی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم عمران خان کو دورے کی دعوت ملائیشیاء کے ہم منصب مہاتیر محمد نے دی ہے۔ کابینہ ارکان اور اعلیٰ سطح کا وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوگا۔

ملائیشین ہم منصب سے ون آن ون اور وفود کی سطح پرملاقات، معاہدے کرینگے

وزیراعظم عمران خان کی ملائیشین ہم منصب سے ون آن ون اور وفود کی سطح پرملاقات ہوگی۔ دورے کے دوران مختلف معاہدوں اور مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو بھی اجاگر کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان فیصلہ

Leave a Reply

%d bloggers like this: