PM Pakistan imran khan

وزیراعظم عمران خان کا بھارتی ہم منصب کو بڑا چیلنج، مودی کی بولتی بند

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اسلام آباد (جتن آن لائن سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران،چیلنج

وزیراعظم عمران خان نے بھارتی ہم منصب نریندرمودی کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے آپ مقبوضہ کشمیر میں ریفرنڈم کرا دیں پتہ چل جائیگا لوگ کدھر کھڑے ہیں- ہتھیار اٹھانے کی بات کرنیوالے کشمیریوں اور پاکستان سے دشمنی کررہے ہیں- کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے بھارت پلوامہ جیسے کسی واقعے کا انتظار کررہا ہے- کشمیریوں کی تحریک سیاسی ہے، اب کوئی بھی نہیں روک سکتا-

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں کی مدد جہاد، خود کو انکا سفیر قراردیدیا

پوری دنیا میں کشمیر کا سفیر ہوں، ترجمان اور وکیل بھی بنوں گا،جب تک کشمیریوں کو حق نہیں ملے گا، جدوجہد کرتا رہوں گا، پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کیساتھ کھڑا رہے گا، اخلاقی، سفارتی و سیاسی حمایت بھی جاری رکھے گا۔

27 اکتوبر جنوبی ایشیا کی تاریخ کا سیاہ ترین دن

پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان پر قوم سے خطاب میں انکا کہنا تھا آج 27 اکتوبر
وہ سیاہ دن ہے جب ہندوستان کی فوجیں کشمیر میں اتریں- اس وقت کے بھارتی وزیراعظم اقوام متحدہ میں گئے، سکیورٹی کونسل نے ایک فیصلہ سنایا اہل کشمیر کو حق دیا جائیگا وہ ہندوستان کیساتھ رہنا چاہتے ہیں یا پاکستان کیساتھ مگر وہ حق آج تک نہیں ملا۔

کشمیریوں سے دھوکا کیا گیا

وزیراعظم عمران خان نے کہا حق کیا ملنا تھا، کشمیریوں سے دھوکہ کیا گیا، جھوٹے وعدے کئے گئے، دھاندلی شدہ انتخابات کے ذریعے کنٹرول کیا گیا-
تیس سال قبل الیکشن ہوا تو اہل کشمیر سڑکوں پرآئے اور انکا قتل عام کیا گیا۔
آزاد ی کی تحریک میں تقریباً ایک لاکھ کشمیری شہید ہوئے، بجائے دنیا یا انڈیا کے لوگ اور سیاسی جماعتیں نوٹس لیتیں، مودی نے دوسری بار الیکشن جیت کر پانچ اگست کو کرفیو لگا کر ان کے بنیادی اور انسانی حقوق ہی ختم کر دیئے۔

ہمیں 85 دن سے نہیں معلوم مقبوضہ وادی میں اصل حالات کیا ہیں

وزیراعظم نے کہا کرفیو کے بعد آج تک ہمیں نہیں پتا وہاں اصل حالات کیا ہیں؟ تھوڑی بہت خبریں نکلتی ہیں، لوگوں کو پتہ نہیں ان پر کیا گزر رہی ہے؟۔ مودی کہہ رہا ہے یہ سب کچھ لوگوں کی خوشحالی کیلئے کررہا ہوں، اب کشمیر میں لوکل گورنمنٹ الیکشن میں ساری سیاسی جماعتوں نے بائیکاٹ کیا ہے، یہ کنٹرو% ڈ8 و %1 ػ%ب 8C ۍ9ج %B%وь عح ֹ ثی 94Bڒ< %00D %E%strongDAE%B8%A%D93با %DD%8%وت ير 818؆ ةچ %D5%9%لԅ DB9%B9%C%DA1ۊو %D9%8%سBE8Ѫ%%D ۉے B18ш %BB%7%trF%AC/sD%ong>Aنریندر مودی نے خوشحالی کا پیکج کیا دیا وہاں تو کشمیریوں کو جانوروں کی طرح بند کر دیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا میرا اصل مقصد کشمیروں کو پیغام دینا ہے سارا پاکستان، سارے صوبے، تمام اقلیتیں ہندو اور سکھ برادری سمیت ہم سب آپ کیساتھ ہیں، ہمارے بچے، جوان، بزرگ اور خواتین سب آپ کیساتھ ہیں اوررہیں گے۔ میں نے خود مغربی لیڈران جن میں امریکی صدر ٹرمپ، فرانس کے صدر اور جرمن چانسلر سمیت جن جن سے ملا، سب کو بتایا کشمیریوں پر کس طرح کا ظلم ہوا ہے؟ اور ہورہا ہے۔

مودی پاکستان سے کسی بھی غلطی کا منتظر ہے

اقوام متحدہ میں میں نے جو تقریر کی اس سے سب سمجھ بیٹھے ہیں کشمیرمیں کیا صورتحال ہے، ہم ہر فورم پر کشمیریوں کا مسئلہ اٹھائینگے۔ قوم کو پیغام دینا چاہتا ہوں میں اکثر یہ بیان سنتا ہوں ”ہمیں جہاد کرنا چاہیے، ہماری پاک فوج چلی جائے یا ہمیں ہتھیار اٹھا لینے چاہئیں“ جو یہ بات کررہے ہیں وہ کشمیریوں اور پاکستان سے دشمنی کررہے ہیں، یہی ہندوستان چاہتا ہے۔ وزیراعظم عمران،چیلنج

مقبوضہ وادی بھارتی فوج ریاستی دہشتگردی کی مرتکب

بھارت نے نولاکھ فوج کشمیر میں رکھی ہوئی ہے وہ دہشگردی کیخلاف نہیں بلکہ لوگوں پر دہشت پھیلانے کیلئے رکھی گئی ہے، تاکہ یہ آزادی تحریک سے پیچھے ہٹ جائیں، اقوام متحدہ نے جو حق دیا ہے وہ اسے بھول جائیں۔ اگر ہم نے جنگ کی تو بھارت کشمیریوں کو کچل دے گا، بھارتی وزیراعظم نے کوئی نہ کوئی بہانہ استعمال کرکے کشمیر کے لوگوں پر ظلم کرنا ہے، یہ پولیٹیکل تحریک ہے، ہم نے اخلاقی طورپر مدد کرنی ہے اور کرتے رہیں گے۔

وزیراعظم سے حریت رہنماؤں کی ملاقات، تفصیلی تبادلہ خیال

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان سے کل جماعتی حریت کانفرنس کے وفد نے بھی ملاقات کی- وزیراعظم عمران خان نے یقین دہانی کروائی ہے کہ پاکستانی عوام کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ اور بھارت کیخلاف کھڑے ہیں- مسئلہ کشمیر کو ہر سطح پر اجاگر کریں گے۔

مزید پڑھیں: کشمیر کی آزادی تک ہر فورم پر کشمیر کاز کی جنگ لڑوں گا، وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم سے ملاقات کرنیوالے حریت رہنماؤں کے وفد میں نثار مرزا، محمد حسین خطیب، جاوید اقبال سمیت دیگر شامل تھے، حریت وفد نے مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، بھارتی مظالم سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان بھی موجود تھیں۔

وزیراعظم عمران،چیلنج

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply