0

وزیراعظم صوبوں میں گیس تنازع،عوامی مسائل حل کرنے کیلئے متحرک، کئی اہم فیصلے

Spread the love

وفاق نے صوبوں کے درمیان گیس فراہمی کا تنازع حل کرنے کا فیصلہ کر لیا، وزیرِ اعظم نے نئی قومی انرجی پالیسی مرتب کرنے کی ہدایت کر دی۔ وزیراعظم کی جانب سے توانائی اور پیٹرولیم وزرا کو مارچ تک نئی پالیسی بنانے کا ٹاسک سونپنے سمیت وفاقی وزرا کو صوبائی وزرائے اعلیٰ سے بھی سفارشات لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزیرِ اعظم عمران خان نے حکم دیا ہے سفارشات کا جائزہ لے کر مارچ تک قومی انرجی پالیسی لانچ کر دی جائے۔ذرائع کے مطابق انرجی پالیسی میں گیس اور تیل کے نئے ذخائر کی تلاش کا پلان بھی شامل ہوگا۔انرجی پالیسی کے تحت صوبوں کے درمیان انرجی کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جائے گا، ملک کو درپیش توانائی بحران سے نمٹنے کا جامع پلان بھی پالیسی کا حصہ ہوگا ۔ د ر یں اثناء وزیراعظم عمران خان نے بنیادی عوامی مسائل کے حل کےلئے نیشنل ایکشن پلان بنانے کا فیصلہ کیا ہے، نیشنل ایکشن پلان کیلئے پا ر لیما نی کمیٹی بنائی جائے گی جس میں تمام سیاسی جماعتوں کو نمائندگی دی جائے گی، پانی، صحت، زراعت اور تعلیم سمیت بنیادی عوامی مسائل کے حل کیلئے نیشنل ایکشن پلان بنایا جائے گا۔پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کیلئے وزیراعظم عمران خان نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو ٹاسک دیدیا ہے ۔

Leave a Reply