وزیراعظم سے تاجروں کی ملاقات کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کی لہر

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز میں تیزی آگئی۔وزیراعظم کے دورہ کراچی اور تاجروں کے وفد کی ملاقات کے بعد مثبت اقدامات کی توقعات پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کی بڑی لہر آگئی۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں انڈیکس نے 39 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح عبور کرلی۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 30 پیسے کی کمی سے 138 روپے 50 پیسے سے آغاز ہوا۔واضح رہے کہ وزیراعظم نے گزشتہ روز کراچی کا دورہ کیا تھا۔ اسٹاک مارکیٹ اور کراچی چیمبر آف کامرس کے وفد نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی اور مسائل سے آگاہ کیا تھا

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply