Prime minister imran khan & Army Chief qamar javed bajwa meeting at pm house islamabad

وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

Spread the love

اسلام آباد (جے ٹی آن لائن سٹاف رپورٹر)

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی جس

میں ملک کی مجموعی سکیورٹی صورتحال، علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی

تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور

یہ بھی پڑھیں: اسلام میں قانون سے بالاتر کوئی نہیں،عمران خان

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے مابین وزیر اعظم ہائوس میں ہونے والی اس

ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور ڈی جی آئی ایس پی

آر میجر جنرل آصف غفور بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ ملاقات میں ملک

کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال، علاقائی اور عالمی امور سمیت دورہ امریکہ

پر تبادلہ خیال کیا گیا اور آئندہ کی حکمت علمی پر غور وخوض کیا گیا۔ ترجمان

وزیر اعظم ہائوس کے مطابق اس موقع پر سیاسی اور و عسکری قیادت نے

مزید پڑھیں: دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کامیابی کا سہرا بہادر جونیئر قیادت کے سر، جنرل باجوہ

دہشتگردوں کی جانب سے سکیورٹی وفورسز کو نشانہ بنائے جانے کی

کارروائیوں کو بزدلانہ فعل قرار دیتے ہوئے کہا ایسے ملک دشمن عناصر ہمارے

اور ہمارے بہادر جوانوں کے حوصلے پست نہیں کرسکتے بلکہ دہشتگردوں اور

ملک دشمنوں کی ایسے بزدلانہ وارداتوں سے ان کی بیخ کنی کے عزم کو مزید

مستحکم کرتے ہیں-

Leave a Reply