وزیراعظم سیف سٹی منصوبے

وزیراعظم کا اسلام آباد کے سیف سٹی منصوبے پرعدم اطمینان کا اظہار

Spread the love

وزیراعظم سیف سٹی منصوبے

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی دارالحکومت کے سیف سٹی

منصوبے پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسلا م آباد سیف سٹی پراجیکٹ کا ماڈل تبدیل کرنے

کی منظوری دیدی۔جبکہ اسلام آباد سیف سٹی منصوبہ غیر موثر ہونے کے بعد حکمت عملی میں بھی

تبدیلی ناگزیر قرار دیدی گئی۔ ہزاروں مزید کیمرے سیف سٹی نظام سے منسلک کرنے کا فیصلہ کرلیا

گیا۔ نئے ماڈل کے تحت شہر میں لگے نجی کیمرے بھی سیف سٹی کا حصہ بنیں گے۔ شہر کی بلند و

بالا عمارتوں، پلازوں کے کیمرے بھی پراجیکٹ سے منسلک ہو نگے ۔ نجی ہاؤسنگ سو سا ئٹیز کے

سکیورٹی کیمروں کو بھی سیف سٹی سے لنک کیا جائیگا۔سیف سٹی منصوبے کو مرحلہ وار طریقہ

کار کے ذریعے مربوط بنایا جائیگا۔ پہلے مر حلے میں تمام پلازوں پر لگے کیمروں کو سیف سٹی

پراجیکٹ سے منسلک کیا جائیگا۔ دوسرے مرحلے میں ہاوسنگ سوسائٹیز کے سکیورٹی کیمروں لنک

کیے جائیں گے۔ تیسرے مرحلے میں ایک ماڈل ریزولوشن کیمرہ تمام جگہوں پر منسلک کیا جائیگا۔

وزیراعظم سیف سٹی منصوبے

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply