وزیراعظم جس مٹی میں ہاتھ ڈالتے ہیں وہ سونا بن جاتی ہے،شہباز گل

Spread the love

وزیراعظم جس مٹی میں

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) وزیراعظم کے ترجمان و معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے

کہا ہے کہ وزیراعظم عوامی مفاد میں جس مٹی میں ہاتھ ڈالتے ہیں وہ سونا بن جاتی ہے،سنٹرل بزنس

ڈسٹرکٹ لاہور کے پانچ پلاٹس کی نیلامی سے پنجاب حکومت کو ساڑھے 21ارب روپے کی آمدن

ہوئی یہ منصوبہ بغیر کسی قرضہ کے شروع کیا جا رہا ہے، اس سے 1500ارب روپے آمدن ہوگی،

اڑھائی لاکھ روزگار کے نئے مواقع پیداہونگے،ہم عوام کو ٹیکہ نہیں لگا رہے جو منصوبے شروع کر

رہے ہیں وہ پبلک پراؤیٹ پارٹنرشپ کے تحت سرکاری اراضی پر شروع کئے جا رہے ہیں، بلند ترین

عمارتوں سے متعلق پالیسی کاجلد اعلان کیا جائیگا۔معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے یہ بات راوی

اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عمران امین کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب

کرتے ہوئے کہی ۔ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اور راوی ریور پروجیکٹ

موجودہ حکومت کا منصوبہ ہے، یہ عوامی مفاد کی بات ہے،سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کے حوالے سے

اخبارات کو کروڑوں روپے کے اشتہارات دیئے گئے انہوں نے کہاکہ لاہور میں پاکستان کی تاریخ کا

پہلا سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ بن رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کے پانچ پلاٹوں کی

نیلامی ہو چکی ہے ، نیلامی میں ترکی کی سب سے بڑی کمپنی بگ ارٹر سمیت 5 کمپنیوں نے

کامیابی حاصل کی معاون خصوصی نے کہاکہ سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ بغیر قرضے کے شروع کیا

جارہا ہے اور اس سے 1500 ارب روپے منافع ہو گا اور 2 لاکھ50 ہزار لوگوں کو نوکریاں ملیں گی

ڈاکٹر شہباز گل نے کہاکہ فیصل آباد، ملتان اور راولپنڈی میں سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ قائم کئے جائیں

گے۔ انہوں نے کہا کہ ہاؤسنگ کے شعبہ میں قرضوں کی فراہمی میں تیزی آئی ہے۔ تین ماہ قبل

ہاؤسنگ کے شعبہ میں 1.6 ارب روپے قرضہ لیا گیا تھا جبکہ گزشتہ تین مہینے کیدوران 10ارب

روپے کاقرضہ جاری کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ بلند و بالا عمارتوں سے متعلق نئی پالیسی جلد لائی

جائے گی انہوں نے کہا کہ سندھ میں تعمیرات سے متعلق درخواستیں طویل عرصہ سے زیرالتوا ہیں۔

اس موقع پر راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عمران امین نے سنٹرل بزنس

ڈسٹرکٹ منصوبے کے خدوخال سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم جس مٹی میں

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply