وزیراعظم اورنیول چیف کیساتھ امریکی سینٹکام کمانڈرکی ملاقاتیں

Spread the love

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر ) وزیراعظم عمران خان نے امریکی سینٹرل کمانڈ کے

کمانڈر جنرل کینتھ ایف میکنزی سے ملاقات کر کے پاک امریکادفاعی تعاون

پرتبادلہ خیال کیا جبکہ امریکی کمانڈر نے خطے میں امن کیلئے ہر قسم کی مدد کا

یقین دلایا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے امریکی سینٹرل کمانڈ

کے کمانڈر جنرل کینتھ ایف میکنزی نے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی ، ملاقات

میں پاک امریکا دفاعی تعاون اورسلامتی سے متعلق امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔اس

سے قبل امریکی سینٹ کام کے کمانڈر جنرل کینتھ میکنزی نے نیول ہیڈ کواٹرز کا

دورہ کیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق امریکی سینٹکام کے کمانڈر کی پاک بحریہ

کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات ہوئی جس میں خطے کی میری

ٹائم سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر نیول چیف نے

بحری دہشت گردی اور قزاقی کے تدارک کیلئے پاک بحریہ کے عزم اور کاوشوں

پر روشنی ڈالی۔بعدازاں امریکی سفارتخانے امریکی سینٹکام کمانڈر جنرل میکینزی

کے دورہ پاکستان کااعلامیہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ امریکی سینٹکام کمانڈر

جنرل میکینزی نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشتگردوں کے خلاف حالیہ

کاروائیوں پر پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی میں

دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قربانیاں قابل تحسین ہیں ،خطے میں قیام

کیلئے پرعزم ہیں ۔ اعلامیہ میں کہاگیاکہ جنرل میکینزی نے پاکستان کی اعلیٰ

سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں،جنرل میکینزی نے پاکستان کی سول

سوسائٹی کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کیں۔ امریکی سفارتخانہ نے کہا کہ جنرل

میکینزی نے وزیراعظم وزیر دفاع سیکرٹری خارجہ آرمی چیف چئیرمین جوائنٹ

چیف آف سٹاف ائیر چیف اور نیول چیف سے ملاقاتیں کیں۔ امریکی سفارتخانہ نے

کہاکہ پاکستانی حکام سے ملاقاتوں میں جنرل میکینزی نے خطے میں قیام امن کے

امریکی عزم کا اعادہ کیا۔ امریکی سفارتخانہ نے کہاکہ جنرل میکینزی نے افغان

امن عمل میں پاکستان کے سہولت کاری کے کردار پر بھی گفتگو کی۔ امریکی

سفارتخانہ نے کہاکہ جنرل میکینزی نے ماضی میں دہشتگردی کے خلاف جنگ

میں پاکستانی قربانیوں کو بھی سراہا۔ امریکی سفارتخانہ نے کہاکہ جنرل میکینزی

نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشتگردوں کے خلاف حالیہ کاروائیوں پر بھی

پاکستان کے کردار کو سراہا۔

Leave a Reply