وزیراعظم کی انتخابی اصلاحات کیلئے اپوزیشن کو دعوت، ن لیگ کا انکار

وزیراعظم کی انتخابی اصلاحات کیلئے اپوزیشن کو دعوت، ن لیگ کا انکار

Spread the love

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن پاکستان نیوز) وزیراعظم انتخابی اصلاحات دعوت

وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات پر مذاکرات کی دعوت

دیدی اور کہا ہے این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں کم ٹرن آؤٹ کے باوجود تمام

جماعتیں دھاندلی کے الزامات لگا رہی ہیں، سینیٹ الیکشن اور ڈسکہ ضمنی انتخاب

میں بھی یہی ہوا تھا، الیکشن کی ساکھ برقرار رکھنے کا حل الیکٹرانک ووٹنگ

مشین اور ٹیکنالوجی کا استعمال ہے، اپوزیشن کو دعوت دیتا ہوں انتخابی اصلاحات

پر ہمارے ساتھ بیٹھیں۔ دوسری طرف مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے

وزیراعظم عمران خان کی انتخابی اصلاحات پر بات چیت کی پیش کش مسترد

کردی-

=-= پاکستان سے متعلق مزید تازہ ترین خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

سماجی رابطوں کی ویب سایٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے مزید کہا

1970ء کے علاوہ، ہر الیکشن میں دھاندلی کا شور ہوا اور نتائج پر سوالات اٹھائے

گئے، 2013ء کے عام انتخابات میں 133 حلقوں پر انتخابی عذرداری کی شکایات

سامنے آئیں، ہم نے چار حلقے کھولنے کا مطالبہ کیا، چاروں میں دھاندلی ثابت

ہوئی۔ ہمیں دھاندلی کے خلاف جوڈیشل کمیشن بنوانے میں ایک سال لگا، 126 دن

کا دھرنا دینا پڑا، جوڈیشل کمیشن نے 2013ء کے انتخابات میں 40 خامیوں کی

نشاندہی کی لیکن بدقسمتی سے کوئی ٹھوس انتخابی اصلاحات نہیں کی گئیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ڈونلڈ ٹرمپ نے 2020ء کے امریکی الیکشن کو

متنازع بنانے کی ہر ممکن کوشش کی، لیکن ٹیکنالوجی کے استعمال کی وجہ سے

کوئی انتخابی بے ضابطگی ثابت نہ ہوسکی۔ اپوزیشن ہمارے ساتھ بیٹھ کر دستیاب

الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ماڈل کا انتخاب کرے، ہم ایک سال سے اپوزیشن کو

کہہ رہے ہیں کہ انتخابی اصلاحات میں ہمارا ساتھ دیں-

=—= حکومتی پالیسیوں سے ظاہر ہوتا ہے معیشت بحالی کی جانب گامزن

انکا کہنا تھا ہماری حکومت انتخابی نظام میں اصلاحات لانے کیلئے پرعزم ہے،

ٹیکنالوجی کے استعمال سے انتخابی نظام میں شفافیت آئے گی، انتخابات شفاف

ہونگے تو ہی جمہوریت مضبوط ہوگی۔ وزیراعظم نے ٹیکس محصولات میں

اضافے پر ایف بی آر کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا معیشت بحالی کی

جانب گامزن ہے۔ ایف بی آر نے اپریل 2021ء میں 384 ارب محصولات اکھٹے

کیے اور جولائی تا اپریل محصولات 14 فیصد اضافے سے 3 ہزار 780 ارب تک

پہنچ گئیں۔ حکومتی پالیسیوں سے ظاہر ہوتا ہے معیشت بحالی کی جانب گامزن ہے۔

=—= یکم مئی محنت کشوں کی قربانیوں، بہادری اور عزم کی یاد دلاتا ہے

عمران خان نے کہا حکومت محنت کشوں کے حالات بہتر بنانے کیلئے پرعزم ہے،

کوشش ہے محنت کشوں کو اندرون و بیرون ملک ملازمتوں کے بہتر مواقع میسر آ

سکیں، یوم مزدور پر پیغام میں کہا اسلام نے محنت کشوں کے حقوق کا احترام

کرنے پر خصوصی زور دیا ہے، نبی کریم کی کئی احادیث میں محنت کشوں سے

منصفانہ سلوک کی تعلیم دی گئی، حکومت کا مقصد کارکنوں کے فلاحی اداروں

کے لیے خودکارنظام وضع کرنا ہے، کوشش ہے، شفافیت کویقینی کارکنوں کو

ریلیف کی فراہمی میں تاخیر کم کیا جاسکے- کم آمدن والے محنت کشوں کیلئے

حکومت نے مزدور کا احساس پروگرام شروع کیا، عمران خان نے کہا یکم مئی

ہمیں محنت کشوں کی قربانیوں، بہادری اور عزم کی یاد دلاتا ہے، مزدوروں بنیادی

حقوق برقرار رکھنے اورمنصفانہ ماحول کے لئے جانیں نچھاور کیں، ہمیں چاہیے

اندرون اور بیرون ملک محنت کشوں کے قومی تعمیر کی خدمات کا اعتراف کریں-

=—= اللہ ہمیں محنت کشوں کی خوشحالی کیلئے بہترین کوششوں کی توفیق دے

لیبر مارکیٹ کے مدنظر پیشہ وارانہ تربیت اورہنر کی ترقی کے پروگرام شروع

کیے ہیں، کوشش ہے محنت کشوں کواندرون و بیرون ملک ملازمتوں کے بہتر

مواقع میسر آ سکیں، حکومت کوویڈ19 سے محنت کشوں کیلئے پیدا صورتحال اور

چیلنجز سے آگاہ ہے، ہماری پالیسی ہے کہ محنت کشوں کی جان اور معاش کے

تحفظ کے مابین توازن ہو، کوشش ہے دوران وبا محنت کش مناسب ذریعہ معاش

کمانے کے بھی قابل ہوں، احساس پروگرام کم آمدن محنت کشوں کی ضروریات

کے مدنظر تیار کیا گیا ہے، ہم محنت کشوں کواپنا سمجھتے ہیں اوراس سے حوالے

سے اپنی ذمے داریوں سے آگاہ ہیں- اللہ ہمیں اپنے کارکنوں اور خوشحالی کیلئے

بہترین کوششیں کرنے کی توفیق عطا

فرمائے۔

=—= وزیراعظم صاحب آپ فکر نہ کریں، استعفا دیں اور چلتے بنیں، مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کی انتخابی

اصلاحات پر بات چیت کی پیش کش مسترد کردی اور کہا کہ ڈسکہ الیکشن میں

دھاندلی کا الزام آپکی جماعت پر لگا، دوبارہ الیکشن سے بھاگنے کی کوششوں کے

باوجود عوام نے آپکو دو مرتبہ دھول چٹائی۔ این اے 249 میں بھی آپ کی جماعت

آخری نمبر پر آئی، فکر کرنے کی ضرورت نہیں اور متعلقہ نظر آنے کی کوشش

نہ کریں، عوام آپ کو بار بار مسترد کرچکے ہیں، اب آپ استعفا دے دیں، زیادہ

ہوشیار بننے کی کوشش کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو دباؤ میں مت لائیں اور

فارن فنڈنگ کیس سے بھاگنے کی کوشش مت کریں۔

=قارئین=کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مریم نواز کا این اے 249

کے ضمنی الیکشن کے نتائج کے حوالے سے کہا جیت اگر شفاف ہے تو دوبارہ

گنتی کروانے میں کسی جماعت کو پریشانی نہیں ہونی چاہیے۔ حلقہ 249 میں جیت

کا مارجن چند سو ووٹ کا ہے اور مسترد شدہ ووٹ جیت کے فرق سے زیادہ ہیں،

اور 5 فیصد کم فرق پر دوبارہ گنتی ہمارا قانونی و آئینی حق ہے، مریم نواز نے

مزدوروں کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا محنت کش کسی بھی معاشرے میں

ہونیوالی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ اسلام مزدور کو اللہ کا

دوست کہہ کر ہمیں مزدوروں کی عظمت سمجھاتا ہے، ترقی مزدور کے بغیر

ممکن نہیں اسلئے ترقی میں سے جائز حصہ انکا حق سمجھ کر انہیں دیجیے،

میری قوم اور دنیا کے ہر محنت کش کو میرا سلام ہے۔

وزیراعظم انتخابی اصلاحات دعوت

Leave a Reply