غیور کشمیریوں کا بھارت کو جواب عمران خان، جنرل باجوہ کے پوسٹرز آویزاں

وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، ملکی سلامتی پر تبادلہ خیال

Spread the love

وزیراعظم آرمی چیف ملاقات

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

نے ملاقات کی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم

عمران خان سے ملاقات کی، ملاقات میں ملک کی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان سے کرغزستان میں پاکستان کے سفیر سردار اظہر طارق خان

نے ملاقات کی جس میں وزیراعظم کو پورے وسط ایشیائی خطے خصوصا کرغزستان کے ساتھ

اقتصادی سفارتکاری کے امکانات سے آگاہ کیا گیا۔ وزیر اعظم عمران خان سے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ

جنرل مزمل حسین (ریٹائرڈ) نے ملاقات کی جس میں وزیراعظم کو واپڈا کے زیر نگرانی مختلف

منصوبوں بشمول دیامر، بھاشا اور مہمند ڈیمز کی پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔عمران خان سے وزیر

نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ سید فخر امام نے ملاقات کی جس میں مختلف امورپر غور کیا گیا ۔

وزیر اعظم کو کپاس ، گندم ، چاول ، گنے اور مکئی کی فصلوں کی پیداوار کے حوالے سے اب تک

کے حوصلہ افزا رجحانات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔عمران خان نے کہاہے کہ مردم شماری کیلئے

تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے گا،موجودہ دورِ حکومت میں ادارے آزاد ہیں،الیکٹرانک

ووٹنگ مشین انتخابی عمل میں شفافیت لے کر آئے گی۔ بدھ کو عمران خان سے متحدہ قومی موومنٹ

کے وفد نے ملاقات کی ،اس موقع پر عمران نے کہاکہ موجودہ دورِ حکومت میں ادارے آزاد ہیں۔علاوہ

ازیں وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں اجلاس میں ثانیہ نشتر نے احساس پروگرام کے تحت اہل

خاندانوں کو ہدف بنائی گئی سبسڈی پر بریفنگ دی، وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت

مہنگائی کے غریبوں پر پڑنے والے اثرات سے آگاہ ہے۔ معاشرے کے غیر مراعات یافتہ طبقات کو

ٹارگٹڈ سبسڈی فراہم کی جائے۔بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ احساس پروگرام نے نیشنل بینک آف

پاکستان کے اشتراک سے ایک موبائل ایپ تیار کی ہے۔ یہ ایپلیکیشن دکاندار ملک بھر میں اہل احساس

مستحقین کو رعایتی اشیاء فراہم کرنے کے لیے استعمال کریں گے۔قبل ازیں وزیراعظم اور بل گیٹس

کاٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں عمران خان نے بل گیٹس کو پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے

کوششوں سے آگاہ کیا۔ بل گیٹس نے پولیو کیخلاف کوششوں پر وزیراعظم کی تعریف کی اور تعاون

جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔

وزیراعظم آرمی چیف ملاقات

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply