وزیراعظم ،چیئرمین سینٹ ،وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت اہم شخصیات کی علی رضا عابدی کے قتل کی مذمت

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

کراچی میں سابق رکن قومی اسمبلی اور ایم کیو ایم کے رہنما علی رضا عابدی کی ہلاکت پر سیاسی اور اہم شخصیات کی جانب سے مذمت کی گئی ہے ،وزیراعظم عمران خان نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔تفصیلات کے مطابق منگل کو کراچی میں سابق رکن قومی اسمبلی اور ایم کیو ایم کے رہنما علی رضا عابدی کے قتل پر سیاسی اور اہم شخصیات کی جانب سے مذمت کی گئی ہے۔وزیراعظم عمران خان کی سابق رکن قومی اسمبلی اور ایم کیو ایم کے رہنما علی رضا عابدی پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔وزیر اعظم نے علی رضا عابدی کی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار، پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔وزیراعظم نے واقعے کی فوری رپورٹ بھی طلب کرلی ہے ۔وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے بھی واقعہ کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ علی رضا عابدی کے ساتھ ان کا ذاتی تعلق تھا۔ ادھرچیئرمین سینٹ صادق سنجرانی ،وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا افتخار درانی اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی علی رضا عابدی کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے سوگوار خاندان تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔جبکہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال ، سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی ارشد داداور پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید نے بھی واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply