وزارت خارجہ کا سینئر افسر بیرون ملک پاکستان کیلیے بدنامی کا سبب بن گیا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) وزارت خارجہ سینئر افسر

وزارت خارجہ میں گریڈ 18 کے افسر کو ڈسپلن کی خلاف وزری اور عہدے کا ناجائز استعمال کرنے پر ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔

برطانیہ میں کورونا پاکستانیوں پر قہر بن کر ٹوٹ پڑا

نجی ٹی وی نے وزرات خارجہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے حوالے سے بتایا کہ یوکرین کے دارالحکومت کیف میں پاکستانی سفارت خانے کے فرسٹ سیکرٹری وقار احمد نے سفارت خانے میں صفائی کرنے والی مقامی ملازمہ کو جنسی طور پر ہراساں کیا،

پھر اس کے خلاف عداوت پر اتر آئے اور آخر کار ملازمہ کو نوکری سے ہی نکال دیا۔

اعلامیے کے مطابق وقار احمد نے سنگین بداخلاقی، بدسلوکی، عہدے کے ناجائز استعمال، سروس ڈسپلن اور افسرانہ شرافت و اوصاف کے برعکس عمل کا مظاہرہ کیا۔

وزارت خارجہ کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ گریڈ 18 کے وقار احمد پر سفارت خانے کی ملازمہ کو جنسی طور پر ہراساں کرنے، عہدے کے ناجائز استعمال، عداوت پر اترنے اور پھر ملازمہ کو نوکری سے فارغ کرنے کا جرم ثابت ہونے پر سیکرٹری خارجہ نے انہیں نوکری سے برطرف کر دیا ہے۔

وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر پرسنل آصف خان کی طرف سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ وقار احمد کی برطرفی گورنمنٹ سرونٹس ڈسپلن رولز کے تحت فوری طور پر عمل میں لائی گئی ہے۔

وزارت خارجہ سینئر افسر

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply