وزارتوں میں سرکاری چائے پانی بند،30ہزار مدارس کی ون ونڈو رجسٹر یشن ہوگی،بجٹ عوم دوست ہو گا ، وفاقی کابینہ کے فیصلے

Spread the love

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر ، مانیٹرنگ ڈیسک ، آن لائن ) وفاقی کابینہ نے اقتصادی

رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کردی‘ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں کمی

نہیں ہوگی‘ منگل کے روز وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم کی زیر صدارت ہوا

جس میں16نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا مدارس کی رجسٹریشن ،مختلف محکمو ں

مین اجافی چارج دینے سمیت اہم فیصلے کئے گئے اجلاس میں ہونے والے

فیصلوں سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے

کہا کہ 30 ہزار مدارس کی رجسٹریشن ون ونڈو ہوگی۔ جدید علوم حاصل کرنا دینی

مدرس کے طلباء کا حق ہے مدارس ہماری طاقت ہیں انہیں قومی دھارے میں لائیں

گے۔ تمام وزارتوں میںچائے پانی کا فنڈ ختم ‘ کر دیا گیا وزراء چائے پانی کا انتظام

اپنی جیب سے کریں گے۔ نواز شریف ملزم نہیں مجرم ہیے۔ شرمندہ ہونے کی

بجائے قیدی کو شان و شوکت سے لایا جارہا ہے کسی بھی مذہب معاشرے میں

قیدی کو اس انداز میں رخصت نہیں کیا جاتا فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کابینہ

کے اجلاس کا سولہ نکاتی ایجنڈا تھا انرجی کے مسئلے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی

اور رمضان میں لوڈ شیڈنگ کے عذاب سے محفوظ رکھنے کیلئے ترجیحات طے

کی گئیں۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی کابینہ میں منظوری لی گئی

پاکستان اور برازیل کے درمیان معاہدے کی بھی منظوری دی گئی مدارس کی

رجسٹریشن کے ہوالے سے وزیر تعلیم نے کابینہ کو بریفنگ دی 30 ہزار مدارس

کی ون ونڈو رجسٹریشن کی جائے گی مدارس کو وزارت تعلیم کے ماتحت نہیں

تعلیم کی وزارت سے منسلک کردیا گیا ہے وزارت مدارس کی رجسٹریشن

میںسہولت کاری کا کردار ادا کرے گی۔ انہوں کہا کہ مدارس میں پڑھنے والے

بچوں کو بھی کمپیوٹر اور سائنس تک رسائی۔ معیاری کھانے اور دیگر مراعات کا

حق ہے۔ یہ بچے بھی ہمارے بچے ہیں۔ مدارس ہماری طاقت ہیں انہیں قومی

دھارے میں شامل کریں گے مدارس میں غیر ملکی طلباء وزارت خارجہ کے

ذریعے آئین گے ہم یکساں نصاب ک قومی نصاب کی شکل میں لانا چاہتے ہیں

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی ایکسیچنج کمیشن کی رپورٹ کی کابینہ میں منظوری

دی گئی کابینہ میں انٹرٹینمنت اینڈ گفٹس کا فنڈ ختم کردیا گیا ہے اب دفاتر میں چائے

پانی کا انتظام وزراء کو خود اپنی تنخواہ سے کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ تین ماہ

کے اندر تمام ڈویژنز اور اداروں میں خالی آسامیاں پر کی جائیں گی اور کسی کو

بھی آئندہ اضافی چارج دینے کی منظوری نہیں دی جائے گی انہوں نے کہا کہ آج

سزایافتہ مجرم سج دھج کر جیل جارہا ہے مسلم لیگ ن کا لیڈر سزا یافتہ ہے انہیں

شرمندہ ہونا چاہیے انوکھا لاڈلہ قیدی قانون کی دھجیاں بکھیر کر واپس جارہا ہے

انہوں نے کہا کہ کسی بھی مذہب معاشرے میں مجرم کو شاہانہ انداز میں رخصت

نہیں کیا جاتا نواز شریف ملزم نہیں بلکہ مجرم ہے یہ لوگ شرمندہ ہونے کی بجائے

شان و شوکت سے قیدی کو جیل لے جارہے ہیں کسی بھی مذہب معاشرے میں قیدی

کو اس طرح شاہانہ انداز مین رخصت نہیںمشیر اطلاعات نے کہا کہ سحر و افطار

میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔معاون خصوصی

نے کہاکہ مدارس کی رجسٹریشن وزارت تعلیم کے تحت ہوگی۔ڈاکٹر فردوس عاشق

اعوان نے کہا کہ وزارت تعلیم مدارس کیلئے سہولت کار کا کردار ادا کریگی۔

فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ بچوں کو دینی تعلیم کے ساتھ ووکیشنل ٹریننگ کی

فراہمی بھی ضروری ہے،عمران خان کا وژن ہے کہ یکساں نصاب تعلیم ہو۔

انہوںنے کہاکہ آئندہ بجٹ قومی امنگوں کا ترجمان ہوگا۔معاون خصوصی اطلاعات و

نشریات نے کہاکہ بجٹ اجلاس سے قبل اتحادیوں اور پارٹی رہنماؤں کو اعتماد میں

لیا جائیگا وزیر توانائی نے عمر ایو ب نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم

اور کابینہ کو توانائی کے شعبہ پر بریفنگ دی ہے ،گردشی قرضہ 806ارب تک

پہنچ چکا تھا ۔ انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ (ن )قرضوں کا پہاڑ عوام اور آنے والی

حکومت کیلئے چھوڑ کر گئی۔ انہوںنے کہاکہ اس وقت مارکیٹ میں تیل کی قیمت

اونچی جارہی ہے۔ ایک سوال پر وزیر اعظم کی معاون خصوصی نے بتایاکہ

تحریک انصاف اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلے گی۔انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ ق

ہماری اہم اتحادی جماعت ہے۔ انہوںنے کہاکہ دونوں جماعتوں کی قیادت میں ہم

آہنگی ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ مونس وزارت میں ہو یا نہ ہو فرق نہیں

پڑتا۔ فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وزارت کا لیبل مونس کے لئے بے معنی ہے۔

Leave a Reply